انوارالعلوم (جلد 26) — Page 607
انوار العلوم جلد 26 607 پیغامات قربان ہو رہے ہوں گے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ دعا ہزاروں گنا زیادہ شان وشوکت سے پوری ہوگی کہ پھیر دے میری طرف اے سا رہاں جنگ کی مہار پس اپنے چندوں کو بڑھاؤ اور خدا کی رحمت کو کھینچو کیونکہ جتنا تم چندہ دو گے اُس سے ہزاروں گنے زیادہ تمہیں ملے گا۔اور دنیا کی ساری دولت کھینچ کر تمہارے قدموں میں ڈال دی جائے گی۔جس کے متعلق تمہارا فرض ہو گا کہ سلسلہ احمدیہ کے لئے خرچ کرو۔تا کہ دنیا کے چپہ چپہ پر مبلغ بھیجے جاسکیں۔اور ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے اور دنیا کی ساری حکومتیں اسلام میں داخل ہو جائیں۔آپ کو یہ بات بڑی معلوم ہوتی ہو گی مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی نہیں۔پس میں اس اعلان کے ذریعہ تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز کرتا ہوں۔مرزا محمود احمد خلیفة اصبح الثاني "1-11-1959 (الفضل 3 نومبر 1959ء) جلسہ سالانہ قادیان (15 تا 17 دسمبر 1959ء کیلئے پیغام خدا تعالیٰ پر تو کل سب سے اہم چیز ہے۔جو کچھ خدا کرسکتا ہے بندہ نہیں کرسکتا۔خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ وہ ایسا راستہ کھولے جس سے آپ کی اور جماعت کی تکلیفیں دور ہوں۔اس میں سب طاقتیں ہیں۔جہاں بندہ کی عقل نہیں پہنچتی اُس کا علم پہنچتا ہے۔خواہ ایک ٹکڑا ہو صدقہ بہت دیا کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جہاں دعائیں نہیں پہنچتی صدقہ بلاؤں کو رد کر دیتا ہے۔صدقہ کا لفظ بھی بتاتا ہے کہ تعلق باللہ سچا ہے۔پس تعلق باللہ کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ جو کام آپ نہیں کر سکتے وہ خدا کر دے۔