انوارالعلوم (جلد 26) — Page 606
انوار العلوم جلد 26 606 پیغامات مجلس انصار اللہ کے پانچویں سالانہ اجتماع کے موقع پرتحریک جدید کے نئے مالی سال کے لیے پیغام أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ برادران السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ اب تحریک جدید کے نئے سال کا وقت آگیا ہے ہماری جماعت کا چندہ پہلے سے ہزاروں گنا بڑھ جانا چاہئے اور اگر آپ ہمت کریں اور تبلیغ کریں تو یقیناً بڑھ جائے گا۔اگر پہلے ایک لاکھ ہوتا تھا تو اب ایک کروڑ ہونا چاہئے۔پس میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ آئندہ سال تحریک کے لئے اپنے وعدے لکھوائیں اور اپنے شہروں میں جا کر تمام احمد یوں سے لکھوائیں تا کہ تحریک جدید کا چندہ نہ صرف کروڑ بلکہ کروڑوں ہو جائے۔خدا تعالیٰ آپ کے مالوں میں برکت دے گا اور جماعت کو بھی بڑھائے گا کیونکہ روپیہ بھی خدا تعالیٰ کے پاس ہے اور طاقتیں بھی خدا تعالیٰ کے پاس ہیں۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ 9۔یعنی وہ انسان کے خیال سے بھی زیادہ قریب ہے۔آپ جانتے ہیں کہ خیال انسان کے کتنا قریب ہے مگر خدا تعالیٰ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔پس خدا تعالیٰ سے دعائیں بھی کیجئے کہ خدا ساری دنیا کے دلوں کو احمدیت کی طرف پھیر دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہار 10 ہے عیسائیت کو 1959 سال ہو گئے مسیح محمدی کا زمانہ اس سے بڑا ہو گا۔آپ کی جماعت میں انشَاءَ اللہ کئی گنا زیادہ آدمی ہوگا اور اللہ تعالیٰ آپ کو اُس وقت تک زندگی دے گا جب تک احمدیت دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل چکی ہوگی اور دنیا کے تمام اموال احمدیت پر