انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 4 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 4

انوار العلوم جلد 26 4 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء انہوں نے دکھایا تھا۔اُحد کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر مشہور ہوئی اور ابوسفیان نے خوشی کے نعرے لگائے اور کہا کہاں ہیں محمد ؟ مطلب اُس کا یہ تھا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں اگر زندہ ہوں گے تو یہ بولیں گے اور پھر ہم دوبارہ کوٹ کر حملہ کر دیں گے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔پھر انہوں نے کہا کہاں ہے ابو بکر ؟ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا اور وہ چُپ رہے۔پھر اُس نے کہا کہاں ہیں عمر ؟ حضرت عمرؓ کھڑے ہو گئے اور کہا کہ عمر تیرا سر توڑنے کے لئے موجود ہے مگر چونکہ دشمن اس وقت بڑے جتھے میں تھا اور اسلامی لشکر کے پاؤں اکھڑ گئے تھے اور بظاہر اُسے ایک شکست نصیب ہوئی تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو بھی منع کر دیا۔فرمایا اب بھی جواب نہ دیں 1 ہماری جماعت بھی آج اُحد کے رنگ میں یہاں موجود ہے اور ابوسفیان کے مثیلوں کو اور ابوجہل کے چیلوں کو کہہ رہی ہے کہ ہم تمہارا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔دشمن یہ خیال کرتا ہے کہ تم ایک کمزور جماعت ہو، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اُس کے پاس جتھا ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اُس کے پاس طاقت ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جب وہ حملہ کرے گا تو تم ایک چڑیا کی طرح اس کے قابو میں آ جاؤ گے۔مگر وہ یہ نہیں دیکھتا کہ آسمان سے خدا سب قسم کی حفاظت کے سامان لے کر اتر رہا ہے۔وہ ان جتھوں کو توڑ دے گا ، وہ ان جماعتوں کو کچل ڈالے گا ، وہ ان تمام نظاموں کو جو خدائی سلسلہ کے مخالف کھڑے ہیں پارہ پارہ کر دے گا اور ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔اور ایسا ذلیل کرے گا کہ سات پشت تک ان کی اولادیں ان پر لعنت کریں گی۔پس ہم اپنے خدا کا شکر یہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں اس کا نام بلند کرنے اور اس کے سلسلہ کی عظمت قائم کرنے کے لئے پھر اس جگہ پر جمع ہونے کی توفیق دی اور دشمن کا منہ کالا کرنے کی ہم کو ہمت بخشی۔اور کیا عورتیں اور کیا بچے اور کیا مرد آج مرکز احمدیت میں لبیک اَللَّهُمَّ لَبَّیک کہتے ہوئے داخل ہورہے ہیں۔اور وہ دشمن جو یہ کہتا تھا کہ احمدیت پارہ پارہ ہوگئی اللہ تعالیٰ نے اُس کو ذلیل کر دیا ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے یہی امید ہے اور اس کے وعدوں پر ہم کو اعتبار کامل ہے کہ قیامت تک یہی جماعت دشمنانِ احمدیت کو کچلتی چلی جائے گی اور قیامت