انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 5

انوار العلوم جلد 26 5 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء تک جماعت اپنا سر اونچا رکھے گی اور احمدیت پر جانثار ہونے کے لئے اپنے آپ کو کھڑا کرے گی اور دشمن ہمیشہ ان کے مقابلہ میں خائب و خاسر رہے گا۔یہ موجودہ جماعت بھی اور ان کی اولادیں بھی اور اولادوں کی اولادیں بھی قیامت تک احمدیت اور اسلام کے جھنڈے کو بالا رکھیں گی۔اور جس طرح ابو سفیان نے جب کہا کہ لَنَا الْعُزَّى وَلَا عُزّى لَكُمُ اے مسلمانو! ہمارے لئے عزمی بت ہے جو ہمارے ساتھ ہے تمہارے ساتھ کوئی نہیں۔تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب جواب کیوں نہیں دیتے ؟ پہلے تم جب آدمیوں کا نام لیا جارہا تھا تو جواب دینے کے لئے تیار تھے اب خدا کی بے عزتی کی جاتی ہے اب کیوں نہیں جواب دیتے ؟ تو صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ! کیا کہیں؟ فرمایا زور سے کہولَنَا مَوْلَى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ 2 خدا ہمارے ساتھ ہے تمہارے ساتھ کوئی خدا نہیں۔تو قیامت تک اِنشَاءَ الله احمدیوں کی نسل اس کے محض فضل اور کرم سے باوجود ہماری کوتاہیوں اور غفلتوں کے کہ ہم اپنی اولادوں کی صحیح تربیت نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے گا کہ وہ احمدیت اور اسلام کا جھنڈا اونچا رکھیں گے اور تمام عیسائی دنیا اور تمام غیر مذاہب کو پکار کر کہیں گے کہ لَنَا مَولى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ خُدا ہمارے ساتھ ہے۔اور تمہارے ساتھ کوئی خدا نہیں ہے۔اب میں بیٹھنے کے بعد دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو عظیم الشان برکات کا موجب بنائے اور قیامت تک اس سے بہت بڑے بڑے اجتماع کرنے کی ہم کو تو فیق عطا فرمائے جن میں ہم خدا تعالیٰ کا نام بلند کریں، جن میں ہم اسلام کی سچی تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔اور دشمنانِ احمدیت ان اجتماؤں کو دیکھ کر اپنے اندر شرمندہ بھی ہوں اور افسردہ بھی ہوں تا کہ اُن کو نظر آئے کہ خدا ان لوگوں کے ساتھ ہے جن کو ہم نے سمجھا تھا کہ 1953ء میں مار ڈالا تھا وہ 1956ء میں اس سے بھی زیادہ زور آور ہیں، اور اگلے سالوں میں اس سے بھی زیادہ طاقتور ہوں گے۔چنانچہ دیکھ لو۔میں سات آٹھ دن سے کہہ رہا تھا کہ میں بیالیس سال زمانہ خلافت میں دیکھتا آیا ہوں کہ جب کبھی دشمن نے حملہ کیا تو خدا نے ہماری مدد کی اور خدا تعالیٰ نے ہمیں اور اونچا کیا۔پس اب جب کہ دشمن نے کہا ہے کہ احمدیت کمزور ہوگئی ہے اور احمدیوں میں بغاوت ہوگئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ احمدیوں کے اخلاص میں اور بھی ترقی بخشے گا اور وہ زیادہ زور - &