انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 479 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 479

انوار العلوم جلد 26 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 479 افتتاحی و اختتام جلسہ سالانہ 1959 ء نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ افتتاحی خطاب (فرموده 22 جنوری 1960ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ) نوٹ: افتتاحی خطاب جو قریبا پون گھنٹہ جاری رہا تا حال نہیں مل سکا۔روز نامہ الفضل میں جو خلاصہ شائع ہوا وہ بدیں طور ہے۔" حضور نے کرسی پر بیٹھے بیٹھے احباب جماعت کو ایک ایمان افروز خطاب سے نوازا جس میں حضور نے اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر جلسہ سالانہ کے مبارک موقع پر احباب جماعت کور بوہ میں جمع ہونے اور خدائے واحد کے نام کی تقدیس بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔نیز حضور نے احباب جماعت کو نہایت اہم اور زریں ہدایات سے نوازتے ہوئے انہیں تلقین فرمائی کہ وہ اپنی نسلوں کے اندر اسلام اور احمدیت کی محبت پیدا کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈ ا ساری دنیا پر لہرانے لگے“ الفضل 28 جنوری 1960 ء صفحہ 1)