انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 480 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 480

انوار العلوم جلد 26 480 افتتاحی و اختتامی خط جلسہ سالانہ 1959ء اختتامی خطاب ) فرموده 24 جنوری 1960ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔آج سب سے پہلے میں دوستوں کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس سال تفسیر کیر کی ایک اور جلد شائع ہو گئی ہے جو سورۃ فرقان اور سورۃ شعراء کی تفسیر پر مشتمل ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس تفسیر کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خریدیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔اگر اس وقت دوستوں نے تفسیر نہ خریدی تو بعد میں انہیں اس تفسیر کے نایاب ہونے پر افسوس ہو گا۔جیسا کہ سورۃ یونس سے کہف تک کی تفسیر کے ختم ہونے پر دوستوں کو اس کا تجربہ ہو چکا ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ عراق سے ایک دوست نے خط لکھا کہ میں نے آپ کی تفسیر ایک غیر احمدی کو پڑھنے کے لئے دی۔کچھ عرصہ کے بعد اس کی تبدیلی ہوگئی تو میں نے اُس سے کتاب مانگی۔اُس نے کہا کہ یہ کتاب میں نہیں دے سکتا۔تم میرے پاس فروخت کر دو۔آخر سو روپے کو اُس غیر احمدی نے تفسیر کی کتاب خرید لی۔اسی طرح ایک اور دوست کی چٹھی آئی کہ مجھے اگر آپ پچاس روپے تک تفسیر کی کتاب خرید دیں تو میں روپیہ بھیجنے کے لئے تیار ہوں۔اور چھپیں چھپیں روپیہ تک تو قادیان میں یہ کتاب عام فروخت ہو رہی تھی۔اسی طرح حال ہی میں ہندوستان کے ایک مشہور رسالہ کے ایڈیٹر نے تفسیر کی ایک جلد پڑھ کر لکھا کہ یہ کتاب میں نے ایک احمدی دوست سے مستعار لی ہے جسے مجھ کو واپس کرنا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ تفسیر مجھ سے کبھی جدا نہ ہو۔پس اس تفسیر کا ہر گھر میں موجود ہونا ضروری ہے اور اسے ابھی سے خرید لینا چاہئے۔اگر موجودہ تفسیر کی خریداری کی طرف جلد توجہ نہ کی گئی تو پھر اس تفسیر کا ملنا بھی اُسی طرح مشکل ہو جائے گا جس طرح پچھلی