انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xlvi of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xlvi

انوار العلوم جلد 26 35 تعارف کتب کام اس کے فضل کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر آن اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ وہ ہمارے راستہ سے ہر قسم کی مشکلات دور کرے اور ہمیں کامیابی کی منزل تک پہنچا دے" پھر حضور نے تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: " تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ کرو۔اپنے بچوں کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔اپنی جماعت کی تربیت کی طرف توجہ کرو۔اپنے اخلاق کی اصلاح کرو۔قرآن کریم کے درس ہر جگہ جاری کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھو اور پھر ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کر دو اور تبلیغ پر زور دو۔مجھے حیرت آتی ہے جب میں جماعت کے بعض دوستوں کے متعلق سنتا ہوں کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔میں ایسے تمام دوستوں کو کہتا ہوں کہ اے بھائیو! کیا وعظ ونصیحت صرف دوسروں کے لئے ہی ہے تمہارے لئے نہیں۔کیا یہ جائز ہے کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے حقیقی مقصد کو فراموش کر دو اور جماعت کی کمزوری اور اس کی بدنامی کا موجب بنو میں تمہیں قرآنی الفاظ میں ہی کہتا ہوں۔کہ اے مومنو! کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے دل خدا تعالیٰ کے خوف سے بھر جائیں اور تم دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بننے کی بجائے انہیں اسلام اور احمدیت کی طرف راغب کرنے کا موجب بنو " (23) جلسہ سالانہ 1963ء کے افتتاحی و اختتامی اجلاسات کیلئے پیغامات 1963ء میں جلسہ سالانہ اپنی تاریخوں پر 28،27،26 دسمبر کو اپنی روایات کے ساتھ منعقد ہوا۔اس موقع پر بھی حضور نے افتتاحی اور اختتامی اجلاس پر پیغام بھجوائے جو مکرم مولانا جلال الدین شمس صاحب نے پڑھ کر سنائے۔25 دسمبر کا تحریر کردہ پیغام 26 دسمبر کو افتتاحی اجلاس میں پڑھا گیا۔جس میں