انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 61 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 61

انوار العلوم جلد 26 61 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔امِنُوا بِالَّذِى أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا أُخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - وَلَا تُؤْمِنُوا إِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِينَكُمْ قُلْ إِنَّ الهُدَى هُدَى اللهِ أَنْ يُؤْنَ اَحَدٌ مِثْلَ مَا أوتِيتُمْ أَوْ يُحَاً جُوكُمْ عِنْدَرَبَّكُمْ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِع عَلِيمٌ۔یعنی اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے کہا کہ جو لوگ محمد رسول اللہ پر ایمان لائے ہیں یعنی مسلمان ہوئے ہیں اُن پر جو کچھ نازل ہوا ہے اے یہودیو! اُس پر صبح کے وقت ایمان لے آیا کرو اور شام کے وقت پھر مرتد ہو جایا کرو تا کہ تم کو دیکھ کر اور لوگ بھی مُرتد ہو جائیں (جیسے آج کل پیغام صلح شائع کر رہا ہے کہ دیکھو متان و تاب باہر آ گئے ہیں۔اے ربوہ سے آزاد ہونے والو! بڑھو، بڑھو ہمارا نظام تمہارے ساتھ ہے۔یہی یہودی کہا کرتے تھے ) کہ تم حقیقی طور پر امن اُس کو دو جو تمہارے دین کا پیرو ہو۔تو کہہ کہ حقیقی ہدایت تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے اور وہ یہ ہے کہ کسی کو وہی کچھ دیا جائے جیسا کہ اے بنی اسرائیل! تم کو دیا گیا ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تم سے تمہارے رب کے حضور میں بحث کریں گے۔پھر تو اُن سے کہہ دے کہ فصل کامل تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنا فضل کامل دے دیا۔اُس کومل گیا۔جب تمہارے نبیوں کو دے رہا تھا تو اُن کو مل گیا۔وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ بہت وسعت والا اور بہت جاننے والا ہے۔اسی طرح سورۃ نساء رکوع 8 آیت 55 میں آتا ہے آخمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَنهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۚ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرهِيمَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَأَتَيْنَهُم مُّلْكًا عَظِيمًا۔- یعنی کیا یہ یہودی اس بات پر حسد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کو اپنے فضل سے کچھ حصہ دے دیا ہے؟ اگر ایسا ہو گیا ہے تو بگڑا کیا ؟ پھر بھی تو آل ابراہیم کو یعنی اسماعیل کی اولاد ہی کو کتاب اور حکمت بخشی گئی اور ان کو بہت بڑا ملک عطا فرمایا گیا۔یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی آل ابراہیم میں سے ہیں اور موسوی سلسلہ بھی آل ابراہیم میں سے ہے۔پس موسوی سلسلہ کو جو کتاب ملی وہ بھی آل ابراہیم کو ملی اور محمد رسول اللہ کو جو کتاب اور حکمت ملی وہ بھی آل ابراہیم کو ملی۔اور جو ملک موٹی کی قوم کو ملا وہ بھی آل ابراہیم کو ملا اور جو ملک محمد رسول اللہ کو ملے گا وہ بھی آلِ ابراہیم کو ملے گا۔