انوارالعلوم (جلد 26) — Page 280
انوار العلوم جلد 26 280 اس کے بعد حضور نے سات احباب 2 کو اپنے دست مبارک سے انعامی تھیلیاں عطا فرمائیں۔اور ہدایت فرمائی کہ: جب کسی دوست کو انعام دیا جائے تو باقی دوست بَارَكَ اللهُ لَكُمُ کہیں کہ اللہ تعالیٰ اس میں آپ کے لئے برکت ڈالے اور انعام لینے والا جَزَاكُمُ الله کہے کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس دعا کی بہترین جزا عطا فرمائے۔“ اس کے بعد فرمایا: پچھلے سال میں نے کہا تھا کہ رسائل خلافت کا امتحان لیا جائے گا اور اس میں اوّل دوم سوم رہنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔میں نے کہا تھا کہ اس امتحان میں جو اول نکلے گا اُس کو تذکرہ ( مجموعہ الہامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) اور تفسیر کبیر کی ایک جلد ملے گی۔اور جو دوم رہے گا اس کو تفسیر کبیر کی ایک جلد اور سیر روحانی کی ایک جلد ملے گی۔اور سوم رہنے والے کو سیر روحانی کی ایک جلد دی جائے گی۔سو دورانِ سال میں امتحان لیا گیا اور اس میں انصار اللہ میں سے مرزا برکت علی صاحب آف قادیان حال پشاور اوّل، شیخ عبدالقادر صاحب مربی سلسلہ احمدیہ لاہور دوم اور ڈاکٹر محمد دین صاحب چکوال سوم رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ میں سے نذیر احمد صاحب سیالکوٹی لاہور چھاؤنی اول، مولوی محمد سلطان صاحب اکبر بی۔اے ضلع سرگودھا دوم اور مرزا منور احمد صاحب ربوہ اور عبدالمنان صاحب ناہید کیمبل پور سوم رہے ہیں۔لجنہ اماءاللہ میں سے محمودہ بیگم احمد صاحبہ کراچی اوّل، قدسیہ بیگم صاحبہ بنت چودھری عبدالحمید صاحب روہڑی دوم اور عائشہ محمودہ بیگم صاحبہ کیمبل پورسوم رہی ہیں۔عورتوں کے انعامات عورتوں کے جلسہ گاہ میں بھیجے جا رہے ہیں انہیں وہاں تقسیم کر دیا جائے اور مردوں کے انعامات میں 66 تقسیم کرتا ہوں۔“ اس کے بعد حضور نے اپنے دست مبارک سے اوّل ، دوم اور سوم رہنے والوں کو انعامات عطا فرمائے۔اس کے بعد فرمایا :۔”سب سے پہلے تو میں جماعت کو سلسلہ کے لٹریچر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔دوست اس