انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 211

انوار العلوم جلد 26 211 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔ہیں۔دنیا میں دیکھ لو۔اگر کسی کی دلہن کو غیر کے سپرد کر دیا جائے تو کتنا اندھیر بچ جائے۔اگر تم کسی کی بیوی اٹھا کر کسی اور کے سپر د کر دو تو تمہارے خلاف اغوا کا کیس بن جائے گا۔عدالت میں مقدمہ چلے گا اور تمہیں قید کی سزا ہوگی اور دنیا میں جو تمہاری رسوائی ہوگی وہ الگ ہے۔اسی طرح اس کام میں سستی کرنا یعنی مساجد نہ بنانا اور چرچ بننے دینا ایسی آفت ہے کہ ساری دنیا تم پر ٹھو کے گی اور تمہاری طرف دیکھ کر تھو تھو کرے گی اور وہی لوگ جو اس وقت تمہاری تعریف کرتے ہیں تمہیں بُرا بھلا کہنے لگ جائیں گے۔مثلاً ہالینڈ اور جرمنی وغیرہ کے لوگ جو اس وقت ہمارے احسان مند ہیں کہ ہم نے انہیں خدائے واحد کی طرف بلایا اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ احمد یوں پر رحم کرے کہ انہوں نے ہمیں خدا تعالیٰ کا دین سکھایا اگر ہم نے مساجد بنانے میں سستی کی تو وہ کہیں گے کہ انہوں نے روشنی دکھا کر پھر اندھیرا کر دیا۔اگر ہم اندھیرے میں ہی رہتے تو شاید ہم اسے برداشت کر لیتے لیکن اب انہوں نے روشنی دکھا کر اندھیرا کر دیا جو ہمارے لئے برداشت کرنا نا ممکن ہے کیونکہ روشنی کے بعد اگر اندھیرا ہو جائے تو انسان سخت تکلیف محسوس کرتا ہے۔پس تم اُس دن سے بچو۔اگر تبلیغ میں کمی واقع ہوئی تو تم پر بڑی مصیبتیں آئیں گی۔لیکن اگر تم دعاؤں میں لگے رہو تو ممکن ہے کہ آپ لوگوں کو قیامت تک خدمتِ اسلام کی توفیق ملتی چلی جائے۔آخر صحابہ کرام کو بھی 1300 سال تک تبلیغ کرنے کا موقع ملا ہے اور حضرت مسیح علیہ السلام کے متبعین کو تو 1900 سال تک تبلیغ کا موقع ملا ہے۔بظاہر دنیا کی جو حالت ہے اس میں مزید 1900 سال کی زندگی کی گنجائش نظر نہیں آتی۔اگر دنیا اپنے اندرونی حالات کی وجہ سے جیسا کہ حساب دان کہتے ہیں یا بیرونی اثرات کی وجہ سے جو ایٹم یا ہائیڈ روجن بم کی وجہ سے پیدا ہو گئے ہیں ہلاک ہو گئی تو آپ لوگوں سے کوئی سوال کرنے والا زندہ ہی نہیں رہے گا۔لیکن اگر سوال کرنے والے زندہ رہے تو 1900 سال تک تو عیسائی لوگ آپ لوگوں پر اعتراض کر سکتے ہیں اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم تو حضرت مسیح علیہ السلام کا جوا 1957 ء تک اٹھاتے چلے آئے لیکن تم ایک ہزار سال تک بھی یہ کام جاری نہ رکھ سکے۔ہاں اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لائے ہوئے مشن کو آپ 1900 سال تک لے