انوارالعلوم (جلد 26) — Page 139
انوار العلوم جلد 26 139 سیر روحانی (10) فروخت نہیں کروں گا۔پس اس وقت جو دوست لینا چاہیں وہ محلہ دارالیمن (الف) میں بھی لے سکتے ہیں۔اس میں 15 کنال ابھی باقی ہے مگر اس کی قیمت زیادہ ہے۔اس کی قیمت 562 روپے آٹھ آنے ہے۔لیکن آئندہ جو زمین ہوگی اور جو کالج کی طرف ہے یعنی کالج سے ذرا پرے ہے وہ زمین 100 کنال تک چار سو روپیہ فی کنال فروخت کریں گے۔جو دوست اس سے فائدہ اٹھانا چاہیں وہ دفتر میں جا کر اپنے لئے کوئی ٹکڑا ریز رو کر لیں۔کچھ دنوں کی مہلت تو وہ آخر دیں گے ہی مگر پہلے کی طرح نہیں ہو گا۔پہلے یہ تھا کہ لوگوں نے قیمتیں بھی قسط وارد یں اور پھر مکان بھی نہ بنائے اور لمبا کرتے چلے گئے۔اب کے جو زمین لے گا یا تو مدت مقررہ کے اندر جو تین مہینے کی ہوگی یا چھ مہینے کی ہوگی وہ مکان بنائے گا یا آگے انجمن کی اجازت لے کر کسی اچھے آدمی کے پاس فروخت کر دے گا۔دونوں کی اجازت ہے۔یہ بھی اجازت ہے کہ مثلاً اگر کسی کے پاس کچھ روپیہ ہو فرض کرو چار ہزار روپیہ ہے تو دس کنال خرید لے اور پھر اور چھ مہینے سال کے بعد جب اس کی قیمت سات سو یا آٹھ سو ہو جائے تو بیچ دے اسے قریباً دو گنا رو پیل جائے گا۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ علم انعامی جو ہر سال خدام الاحمدیہ کو ملا کرتا ہے اس کے لحاظ سے اس دفعہ اول انعام حاصل کرنے والی مجلس خدام الاحمدیہ کراچی ہے۔قائد کراچی آئیں اور سرٹیفکیٹ مجھ سے لے لیں۔اس کے بعد علم انہیں دفتر سے مل جائے گا۔دوسرے نمبر پر شہری مجالس میں سے کوئٹہ رہا ہے۔میں نے فرق کر دیا تھا کہ شہری الگ رہیں اور دیہاتی الگ رہیں۔جیسے گل امتحان میں فرق کر دیا ہے کہ 25 سال سے اوپر کی عورتوں اور مردوں کا الگ امتحان ہوگا اور 25 سال سے نیچے کی عورتوں اور لڑکوں کا الگ امتحان ہوگا۔دیہاتی مجالس میں سے کرونڈی ضلع خیر پور ڈویژن کی انجمن خدام میں فرسٹ (FIRST) رہی ہے سو اُن کے قائدآ ئیں اور سرٹیفکیٹ مجھ سے لے لیں۔غرض شہری مجالس میں سے اول کراچی رہی ہے اور دوم کو ئٹہ رہا ہے اور دیہات میں سے اول مجلس خدام الاحمدیہ کرونڈی رہی ہے اور دوم کے متعلق کہتے ہیں کہ اس سال کوئی