انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 44 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 44

انوار العلوم جلد 26 44 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت جائیں۔جب وہ فلپائن ٹھہرے تو فلپائن کے کئی لوگ اُن سے آکر ملے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ابھی بعض جگہوں پر اسلام کا نام باقی ہے اور مسلمان جنگلوں میں رہتے ہیں۔آپ ہمارے ہاں مبلغ بھیجیں تو ہم آپ کی مدد کریں گے اور اسلام پھیلائیں گے۔انہوں نے مجھے لکھا ہم نے کوشش شروع کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔گورنمنٹ ویزا دینے سے انکار کرتی رہی۔مگر اللہ تعالیٰ نے سامان کیا۔وہ لوگ جو خلیل ناصر صاحب سے ملے تھے اُن میں سے ایک پراثر بہت زیادہ ہو گیا تھا۔اُس نے خط لکھا کہ میں زندگی وقف کر کے اسلام پھیلانا چاہتا ہوں اور ربوہ آنا چاہتا ہوں کیا آپ میرے لئے انتظام کریں گے؟ ہم نے اس کو فوراً لکھ دیا کہ بڑی خوشی سے آؤ یہ تو ہماری دلی خواہش ہے چنانچہ جس ملک میں سے تلوار کے زور سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کو نکالا گیا تھا ہم اس ملک کو دلائل کے ذریعہ سے پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی گود میں لا کر دم لیں گے۔وہ جس نے ہمیں لکھا تھا اس کو کوئی مشکل پیش آئی اس لئے وہ تو نہ آ سکا مگر اس کے ذریعہ ایک اور احمدی ہوا۔وہ احمدی کسی فرم میں ملازم تھا۔وہ وہاں سے بور نیو آ گیا۔وہاں ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب جو خان صاحب فرزند علی صاحب کے بیٹے ہیں اور مفت تبلیغ کر رہے ہیں ، ڈاکٹری بھی کرتے ہیں اور تبلیغ بھی کرتے ہیں ان سے ملا اور وہاں اس نے اسلام سیکھنا شروع کیا۔اب اُس کا خط آیا ہے کہ میں بڑی کوشش کر رہا ہوں کہ فرم مجھے چھوڑ دے تو میں آ جاؤں۔پھر اس کے کہنے پر کچھ اور لٹریچر فلپائن بھیجا گیا۔پہلے وہاں سے سولہ بیعتیں آئی تھیں۔اس ضمن میں ایک کالج کے ایک سٹوڈنٹ نے وہاں کے مسلمانوں کی جو انجمن تھی اسے تبلیغ شروع کر دی۔ان میں سے کسی کولٹر پچر پسند آ گیا اور اس نے آگے تبلیغ شروع کر دی۔پہلے 16 بیعتوں کی اطلاع آئی تھی اس کے بعد 27 بیعتیں آئیں گویا 43 ہو گئیں۔اس کے بعد پھر 18 بیعتیں آئیں۔یہ سارے مل کر 61 ہو گئے۔اور اب اطلاع آئی ہے کہ اور لوگ بھی تیار ہیں۔بلکہ انہوں نے لکھا ہے کہ جتنے کالج کے لڑکے ہیں یہ سارے مسلمان ہو جائیں گے اور احمدی بن جائیں گے۔تو فلپائن گورنمنٹ نے ہمارا راستہ روکا تھا لیکن خدا نے کھول دیا ہے اور جہاں ایک مسلمان کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی وہاں 61 آدمی بیعت کر چکا ہے اور کالج کے