انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 40 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 40

انوار العلوم جلد 26 40 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت (دوسرا حصہ) دوسرے حصہ تقریر نظام آسمانی کی مخالفت اور اُس کا پس منظر بیان کرنے سے قبل متفرق امور کی بابت حضور نے فرمایا:- تقریر سے پہلے میں چند باتیں تمہیدی طور پر سلسلہ کے کام کے متعلق بیان متفرق امور کرنا چاہتا ہوں۔ایک بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کل میں نے کہا تھا کہ تقریر کا امتحان لیا جائے گا۔میرے پاس بعض لڑکیوں کی طرف سے یہ شکایت پہنچی ہے کہ سننے والے مردوں میں تو علماء بھی ہوں گے ہمارا ان کے ساتھ کیا مقابلہ ہے اس لئے آپ مختلف گروپ مقرر کریں۔چنانچہ ان کی یہ بات مجھے ٹھیک معلوم ہوئی۔اس لئے اب میں نئے گروپ یہ مقرر کرتا ہوں کہ چار امتحان ہوں گے۔ایک 25 سال سے نیچے کی عمر والے مردوں کا اور ایک 25 سال سے اوپر والے مردوں کا۔اسی طرح ایک 25 سال سے نیچے عمر والی لڑکیوں کا اور ایک 25 سال سے اوپر عمر والی عورتوں کا۔اس طرح کوئی شکایت نہیں رہے گی اور ہر عمر اور طبقہ کے آدمی اپنے اپنے میدان میں آسکیں گے اور ہر ایک کو اس میں تین انعام ملیں گے۔گویا اس طرح 12 انعام ہو جائیں گے۔6 عورتوں کے ہو جائیں گے اور 6 مردوں کے ہو جائیں گے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عام طور پر ہمارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تحریک جدید میں صرف پانچ سات مبلغ کام کر رہے ہیں اس لئے جماعت والے سمجھتے نہیں کہ یہ لاکھوں لاکھ چندہ ہم سے کیوں مانگا جاتا ہے۔میں نے آج مبلغین کی لسٹ بنوائی ہے۔دیکھو انگلستان میں دو مبلغ کام کر رہے ہیں، سوئٹزرلینڈ میں ایک مبلغ کام کر رہا ہے۔جرمنی میں دو مبلغ کام کر رہے ہیں۔ہالینڈ میں دو مبلغ کام کر رہے ہیں۔سکنڈے نیویا میں ایک کام کر رہا ہے۔سپین میں ایک کام کر رہا ہے۔امریکہ میں پانچ کام کر رہے ہیں جن میں سے ایک جرمن بھی ہے۔ٹرینیڈاڈ میں ایک کام کر رہا ہے۔گریناڈا جو ٹرینیڈاڈ کے پاس ایک جزیرہ ہے اس میں ایک مبلغ ہے جو انگریز ہے۔سیرالیون میں آٹھ مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں پاکستانی پانچ ہیں اور مقامی تین ہیں۔