انوارالعلوم (جلد 26) — Page 654
انوار العلوم جلد 26 654 پیغامات تیز کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "28-12-1964 ( الفضل 2 جنوری 1965ء) فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں کے پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا برقی پیغام فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں صدر پاکستان راولپنڈی صدر پاکستان منتخب ہونے پر از راہ نوازش میری طرف سے انتہائی پُر خلوص مبارکباد قبول فرمائیں۔اللہ تعالیٰ اپنے بے پایاں فضل و رحم سے آپ کو طاقت اور ہمت عطا فرمائے تا کہ آپ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اپنی مساعی کو عزم و اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔وہ آپ کو قوم کی خدمت بجا لانے کی توفیق بخشے اور اُسی کے فضل سے آپ تحفظ و خوشحالی کی جانب قوم کی راہ نمائی کرنے میں کامیاب ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا رہبر ہو اور آپ کو اپنی تائید ونصرت سے نوازے۔اور اُن سب پر اپنا فضل نازل فرمائے جو پاکستان اور اسلامی دنیا کی فلاح و بہبود کی جد و جہد میں بے لوثی اور للہیت کے جذبہ کے ماتحت آپ کے ہاتھ مضبوط کرنے میں کوشاں ہوں۔مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ (الفضل 5 جنوری 1965ء)