انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 653 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 653

انوار العلوم جلد 26 653 د برادران جماعت کے نام پیغام تاریخ احمدیت کے پانچویں حصہ سے متعلق حضور فرماتے ہیں کہ :۔پیغامات ”ادارۃ المصنفین ربوہ کی طرف سے تاریخ احمدیت کا پانچواں حصہ شائع کیا جارہا ہے۔سلسلہ کی تاریخ سے واقفیت رکھنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔احباب کو چاہئے کہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کی اشاعت میں حصہ لیں۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی (الفضل 18 دسمبر 1964 ء ) جلسہ سالانہ قادیان (18 تا 20 دسمبر 1964ء کیلئے پیغام اللہ تعالیٰ آپ سب کا قادیان میں جمع ہونا مبارک کرے۔میرا پیغام آپ کے لئے یہی ہے کہ اپنے نمونے سے دنیا کو احمدیت کی طرف کھینچیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔“ تاریخ احمدیت جلد 22 صفحہ 552 ناشر نظارت اشاعت ربوہ) جلسہ سالانہ ربوہ 1964 ء کے موقع پر وقف جدید کے سال ہشتم کے آغاز پر پیغام وو برادران جماعت احمدیہ! اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ وَبَرَ وقف جدید کے نئے مالی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس تحریک میں پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو پہلے سے بھی