انوارالعلوم (جلد 26) — Page 585
انوار العلوم جلد 26 585 پیغامات یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہو کر رہے گا۔میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں ، کپڑے بیچنے پڑیں ، میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے خدا تعالیٰ اُن لوگوں کو الگ کر دے گا جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے اُتارے گا۔پس میں اتمامِ حجت کے لئے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں تا کہ مالی امداد کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو اور وقف کی طرف بھی لوگوں کو توجہ ہو۔مجھے اس کام کے لئے ایک ایسے چُست آدمی کی بھی ضرورت ہے جو سارے پنجاب کا دورہ کر کے ان نئے سکولوں کا معائنہ کر کے رپورٹ کرتا رہے اور انسپکٹر تعلیم کے طور پر کام کرے۔اگر کوئی اس کام کا اہل ہو تو وہ بھی اپنے آپ کو پیش کرے۔اس کام کے لئے ایسا آدمی کافی ہے جو ایف۔اے پاس ہو یا مولوی فاضل اور انٹرنس پاس ہو اور اُدھیڑ عمر کا ہو۔میں امید رکھتا ہوں کہ اگلے تین ہفتہ میں جماعت ان دونوں کاموں کو پورا کر دے گی۔میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ کے معزز زمیندار کراچی سے لے کر پشاور تک اپنے اپنے گاؤں کے اردگر ددس ایکڑ زمین اس سکیم کے لئے وقف کر دیں گے۔اس میں یہ واقفین کھیتی باڑی کریں گے اور اس سے اس سکیم کو چلانے میں مدد دیں گے۔اس کی پیداوار سب ان کی ہوگی۔مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی ) ربوہ 5 جنوری 1958ء ( الفضل 7 جنوری 1958ء)