انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 583 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 583

انوار العلوم جلد 26 583 پیغامات پہلے ہزار میں آئے ہیں اُن کو بہر حال کتاب 16 روپے فی جلد کے حساب سے ملے گی۔بعض لوگ بڑی جماعت میں شامل ہونے کی وجہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ جن کی جماعت نے زیادہ تعداد کا آرڈر بھجوایا ہو گا اُس جماعت کو بہت سا کمیشن ملے گا۔وہ اپنے کمیشن میں سے کچھ حصہ اگر خریداروں کو دے دیں تو امید ہے کہ /16/8 روپے یا /17/8 روپے تک وہ بھی قرآن کریم کو اپنی جماعت کے لوگوں میں تقسیم کر سکیں گے۔اب صرف یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ قرآن کریم سارے کا سارا مع ترجمہ و تفسیر صغیر نیز 112 صفحات کی فہرست مضامین جلد سمیت خدا تعالیٰ کے فضل سے تیار ہو چکی ہے اور مجھے مل چکی ہے۔لیکن میرا ارادہ ہے کہ تقسیم إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ جلسہ سالانہ کے موقع پر ہی کی جائے۔اُس وقت تک غالباً دو ہزار کتاب تیار ہو چکے گی۔باقی جوں جوں تیار ہوتی جائے گی جماعتوں کو اُن کے آرڈروں کی ترتیب کے لحاظ سے تقسیم ہوتی رہے گی۔لیکن چونکہ لوگوں میں گھبراہٹ پائی جاتی ہے اس لئے اُن کے دلوں کے اطمینان کے لئے ابھی سے اعلان شائع کیا جاتا ہے۔جماعت میں شوق تو اتنا ہے کہ بعض لوگ دُور دُور سے آکر ربوہ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے تعلق کی وجہ سے پریس میں جا کر تفسیر پڑھ لیتے ہیں اور اس طرح سے اپنے دل کو تسکین دے لیتے ہیں۔خلیفة المسیح الثانی "13-11-1957 الفضل 15 نومبر 1957ء)