انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 582 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 582

انوار العلوم جلد 26 582 پیغامات سے آگاہ نہیں کیا لیکن آہستہ آہستہ وہ راز پھیل رہا ہے اور اب شاید چند سال کی دیر لگے گی جس میں یہ راز عالمگیر سائنس بن جائے گا اور سب دنیا اس سائنس سے فائدہ اٹھانے لگ جائے گی۔خدا کرے جس طرح ایٹمی ہتھیاروں سے امن کے زمانے میں فائدہ اٹھانے کے لیے جو انجمن بنائی گئی ہے اس میں عزیزم پروفیسر عبد السلام کو جو پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملا ہے اس طرح جنگی کاموں میں ایٹمی طاقت کے استعمال کے متعلق جوا انجمنیں بنائی جائیں اُن میں مزید پاکستانی سائنسدانوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے اور پاکستان بھی ایسا ہی مضبوط ہو جائے جیسا کہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں۔میں ان مختصر الفاظ پر اپنے ریویو کو ختم کرتا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ ہمارے اہلِ ملک کو علمی امور سے تغافل کرنا چھوڑ دینا چاہیئے بلکہ ان علوم سے واقفیت پیدا کرنے کے لیے ہر چھوٹے بڑے کو اپنے مطالعہ کو وسیع کرنا چاہیے جس میں میجر جنرل محمد اکبر خاں کی کتابیں وو حدیث دفاع اور اسلحہ جنگ بہت مُحمد ثابت ہوں گی دستخط مرزا محمود احمد 66 تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 505 ، 506 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) احباب جماعت کے لئے خوشخبری میں قرآن کریم کے ترجمہ کے ختم ہونے پر پہلے ایک اعلان الفضل میں شائع کرا چکا ہوں۔اس کے بعد جب اس کا پہلا ہزار چھپ گیا تو اس کا بھی جماعت میں اعلان کیا جا چکا ہے۔اس کے بعد خیال ہوا کہ تفسیر سے پہلے انڈیکس یعنی فہرست مضامین قرآنی بھی لگا دی جائے تا کہ اس کے مطالعہ کے بعد ہر احمدی کی آنکھوں کے سامنے قرآن کریم کے سارے مطالب آجائیں۔اس طرح سے یہ کتاب جو 1200 صفحات میں چھپی تھی وہ 1466 صفحات میں چھپی ہے۔نیز جابہ میں رہ کر کام کرنے کی وجہ سے اس کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔اس وجہ سے 16 روپے فی چلد کی بجائے قیمت 18 روپے فی جلد کر دی گئی۔مگر جن کے نام