انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 460 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 460

انوار العلوم جلد 26 460 سیر روحانی (12) پائی جاتی۔پھر دُنیوی کتب خانے تباہ بھی ہو جاتے ہیں لیکن قرآنی کتب خانہ وہ ہے جس کی دائمی حفاظت کا خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا ہے۔پس گجا دُنیوی بادشاہوں کے کتب خانے اور گجا یہ روحانی کتب خانہ جو زمانہ کی ہر دست برد سے کلی طور پر محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ سے دعا اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ ہمارے دوست جو یہاں آئے ہیں خیر و عافیت سے واپس جائیں۔اُن کے گھروں میں بھی امن قائم رہے اور یہاں بھی امن رہے اور راستہ میں بھی کوئی تکلیف نہ ہو۔اور اللہ تعالیٰ اُن کی آئندہ عمر میں ، اُن کے مالوں اور اولاد میں برکت ڈالے اور اُن کو ترقیات عطا فرمائے۔اور اسلام کا خادم بنائے اور اُن کے ذریعہ سے ساری دنیا پر اسلام کا جھنڈا لہرانے لگ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کا اور آپ کے خاندانوں کا قیامت تک حافظ و ناصر ہو اور اسلام آپ کے ذریعہ سے اور آپ کی اولادوں کے ذریعہ سے قیامت تک بڑھتا رہے۔اور دنیا سے شرک اور بدعت مٹ جائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت پھر دنیا میں قائم ہو جائے اور ایسی مضبوطی سے قائم ہو کہ اُسے کوئی مٹانے کی جرات نہ کر سکے۔“ ناشر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ ) 1 : در ثمین اردو صفحه 17 2 : تاخت و تاراج کرنا: برباد کرنا۔تباہ کرنا ( فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 334 فیروز سنز لا ہور ) 3 : البينة : 2تا4 :4 حشو : زائد کلام۔فضولیات۔کوڑا کرکٹ (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 570 فیروز سنز لاہور ) 2 : پیدائش باب 2 آیت 2 ، 3 صفحه 11،10 پاکستان پائل سوسائٹی لاہور 2011 ء 6 : خروج باب 20 آیت 11۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور 1870ء 1 : ق: 39