انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 423

انوار العلوم جلد 26 423 سیر روحانی (12) اُس نے سورج اور چاند پیدا کئے ہیں اور اب نئے نئے سورج اور چاند پیدا ہو رہے ہیں جیسا کہ علم ہیئت سے ثابت ہے۔اُس نے صرف ایک پہاڑ اور صرف ایک دریا ہی پیدا نہیں کیا بلکہ اُس کے بنائے ہوئے پہاڑوں اور دریاؤں سے نئے نئے پہاڑ اور دریا نکلتے جارہے ہیں۔اُس نے صرف ایک انسان پیدا نہیں کیا تھا بلکہ اُس کی نسل سے کروڑوں اور اربوں انسان پیدا ہو گئے ہیں۔اُس نے ایک ابرا ہیم ہی پیدا نہیں کیا بلکہ پہلے ابراہیم کی مثال میں ہزاروں ابراہیم پیدا ہو رہے ہیں۔اُس نے ایک نوح ہی پیدا نہیں کیا بلکہ حضرت نوح علیہ السلام کی مثال میں ہزاروں اور نوح پیدا ہورہے ہیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارے انبیاء کا نمونہ تھے اور اُن کے وجود میں سارے انبیا ء زندہ ہو گئے تھے۔بلکہ آپ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں مہدی آخر الزمان کے زمانہ میں سارے انبیا ء زندہ ہو جائیں گے۔مہدی آخرالزمان کے متعلق چنانچہ شیعوں کے امام باقر بحارالانوار" میں فرماتے ہیں کہ امام مہدی کہے گا اے حضرت امام باقر کے ارشادات لوگو! اگر تم میں سے کوئی ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ سن لے کہ میں ہی ابراہیم اور اسماعیل ہوں 11 آجکل تو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا ہے میں کبھی آدم کبھی موسی کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار 12 لیکن امام باقر فرماتے ہیں کہ آخری زمانہ میں مہدی کہے گا کہ اے لوگو ! تم میں سے جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کو دیکھنا چاہتا ہو وہ سن لے کہ میں ہی ابرا ہیم اور اسماعیل ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی حضرت موسی اور حضرت یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ سن لے کہ میں ہی موٹی اور یوشع ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی عیسی اور شمعون کو دیکھنا چاہتا ہے تو سن لے کہ میں ہی عیسی اور شمعون ہوں۔اور اگر تم میں سے کوئی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم