انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxxvi
انوار العلوم جلد 26 25 تعارف کنند آئندہ خلفاء کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ جب تک دنیا کے چپہ چپہ میں اسلام نہ پھیل جائے اور دنیا کے تمام لوگ اسلام قبول نہ کر لیں اُس وقت تک اسلام کی تبلیغ میں وہ کبھی کوتاہی سے کام نہ لیں۔خصوصاً اپنی اولاد کو میری یہ وصیت ہے کہ وہ قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اپنی اولاد در اولاد کونصیحت کرتے چلے جائیں کہ انہوں نے اسلام کی تبلیغ کو بھی نہیں چھوڑنا اور مرتے دم تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھنا ہے" دنیا بھر میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے حضور نے تحریک جدید اور وقف جدید کی تحریکوں کا ذکر کر کے وکالت تبشیر اور اصلاح وارشاد کو بھی ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔(18) افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء 1960ء کا جلسہ سالانہ اپنی پوری روایات کے ساتھ 26، 27، 28 دسمبر کور بوہ میں منعقد ہوا۔26 دسمبر کو افتتاحی خطاب میں حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ و دیگر اجتماعات کی اہمیت و افادیت ان الفاظ میں بیان فرمائی: " دوستوں کو یہ امر اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا یہ جلسہ تمام مروجہ جلسوں اور اجتماعوں سے بالکل مختلف رنگ رکھتا ہے۔آپ لوگ یہاں کسی نمائش کے لئے اکٹھے نہیں ہوئے۔کوئی کھیل یا تماشا دیکھنے کے لئے نہیں آئے بلکہ صرف اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ایک مناد کی آواز آپ لوگوں نے سنی اور اس پر دوڑتے اور لبیک کہتے ہوئے آپ زمین کے چاروں اطراف سے اس کے ارد گرد اکٹھے ہو گئے۔گویا آپ لوگ وہ روحانی پرندے ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا تھا کہ انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر رکھ دو اور پھر انہیں آواز دو تو وہ تیری طرف تیزی کے ساتھ اُڑتے چلے آئیں گے۔آپ لوگ بھی اس زمانہ کے مامور کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اور آپ ہی وہ خوش قسمت وجود ہیں جنہیں فضائے آسمانی کی بلندیوں میں پرواز کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور ان ایام کو ضائع مت کرو۔