انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iii of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page iii

66 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے پر سلسلہ تصانیف انوار العلوم کی 26 ویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ انوار العلوم جلد نمبر 26 سید نا حضرت مصلح موعود کی 23 کتب و تحریرات کا مجموعہ ہے جو 26 دسمبر 1956ء تا 28 دسمبر 1963ء کے دور پر مشتمل ہیں۔اس کے علاوہ جلد کے آخر پر فروری 1957ء سے ستمبر 1965ء تک حضور کے مختلف پیغامات بھی جلد ھذا کی زینت ہیں۔اپنی زمانی ترتیب کے لحاظ سے جلد ھذا انوار العلوم کے سلسلۂ تصانیف کی آخری جلد ہے۔البتہ بعض متفرق موضوعات و مواد پر مشتمل حضرت مصلح موعود کی تحریرات کا مجموعہ مزید جلدوں میں اشاعت پذیر ہوگا۔اِنْشَاءَ اللهُ لمصل اللہ تعالیٰ نے اپنی جناب سے امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پسر موعود کی جو عظیم الشان پیشگوئی عطا فرمائی تھی اس پیشگوئی کا شاندار ظہور سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی امصلح موعود کی ذات میں ہوا۔اس پیشگوئی کی متعدد علامات جو علوم ظاہری و باطنی سے پر ہونے ، ذہانت و فطانت عطا ہونے ، کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر ہونے ، اقوام عالم کا پسر موعود کی ذات سے برکت پانے سے متعلق ان سب علامات کے ظہور کی جھلکیاں انوار العلوم جلد 26 میں جابجا نظر آئیں گی۔