انوارالعلوم (جلد 26) — Page 240
انوار العلوم جلد 26 240 ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زندہ میری فلاں کتاب لے جائیں اور کسی سے پڑھا کر دیکھیں اس میں ایک الہام چھپا ہوا ہے کہ يَأْتِيْكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَأْتُوْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ 10 یعنی دنیا کے ہر گوشہ سے لوگ تیری زیارت کے لئے آئیں گے۔اب امریکہ بھی دنیا کا ایک گوشہ ہے جہاں سے آپ دونوں آئے ہیں۔آپ کو یہاں قادیان میں کیا دلچسپی تھی ؟ اگر آپ کو محض سیر کے لئے کسی شہر میں جانا ہوتا تو آپ بمبئی ، کلکتہ وغیرہ بڑے شہروں میں جاسکتے تھے لیکن آپ یہاں آئے اور صرف میری ملاقات کی نیت سے یہاں آئے اور اس الہام میں یہی بتایا گیا تھا کہ دنیا کے چاروں گوشوں سے لوگ کثرت سے یہاں آئیں گے کہ رستے ٹوٹ جائیں گے اور ان میں گڑھے پڑ جائیں گے۔آپ نے یہاں آتے ہوئے دیکھا ہوگا کہ بٹالہ سے قادیان تک کا رستہ کتنا خراب ہے۔اور یہ خبر مجھے اللہ تعالیٰ نے چالیس سال پہلے دے دی تھی۔اب اگر تم دونوں امریکہ سے یہاں میری ملاقات کیلئے آئے ہو تو تم دونوں ایک معجزہ ہو۔یہی حال تمہارا ہے تم میں سے ہر عورت کہ سکتی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہے۔ایک زمانہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے رشتہ دار بھی آپ کے مخالف تھے لیکن اب دنیا کے کناروں تک آپ کا نام پھیل چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں یہ علاقہ جس میں ہمارا مرکز ہے اس میں کوئی احمدی نہیں تھا۔آپ کی وفات کے قریب عرصہ میں یہاں صرف ایک احمدی تھا۔لیکن اب ضلع جھنگ میں ہزاروں احمدی موجود ہیں۔1952 میں جبکہ ہم ہجرت کر کے یہاں آگئے تھے اس علاقے کے صرف پانچ ، چھ احمدی تھے لیکن اب دو تین ہزار احمدی ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت میں داخل ہونے والے ایسے آسودہ حال لوگ ہیں کہ حیرت آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان مال داروں کو احمدیت کی طرف ہدایت دے دی۔ملاقات کے وقت ہر شخص جو اس علاقہ کا آتا ہے اُس سے دریافت کیا جائے کہ تمہاری کتنی زمین ہے؟ تو وہ کہتا ہے 10 مربعے یا 20 مربعے یا 40 مربعے۔اور اس وقت مربع کی قیمت پچاس، ساٹھ ہزار روپیہ ہے۔بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کے پاس