انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 233

انوار العلوم جلد 26 233 ہر احمدی عورت احمدیت کی صداقت کا ایک زن لڑائی کی وجہ سے مکہ چھوڑ دینے کے بعد آپ مکہ کے باشندے نہیں رہے تھے۔اب مکہ والوں کا اختیار تھا کہ وہ آپ کو مکہ میں آنے دیتے یا نہ آنے دیتے۔اس لئے مکہ میں آنے کے لئے ضروری تھا کہ وہاں کا کوئی رئیس آپ کو پناہ دے۔آپ نے حضرت زید بن حارثہؓ کو مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی کے پاس بھیجا اور فرمایا تم اسے کہو کہ محمد تم سے پناہ مانگتا ہے اور وہ مکہ کے دروازہ پر کھڑا ہے اگر تم پناہ دو گے تو وہ شہر میں داخل ہو سکے گا ورنہ وہ یہیں سے کوٹ جائے گا۔مطعم باوجو د شدید دشمن ہونے کے ایک شریف الطبع انسان تھے اُس نے کہا مکہ کی اس سے زیادہ بدبختی اور کیا ہوگی کہ محمد جیسا آدمی اسے چھوڑ کر باہر چلا جائے ایسا کبھی نہیں ہوسکتا میں اور میرے ساتوں بیٹے مارے جائیں گے لیکن محمد مکہ میں ہی رہے گا۔پھر اس نے اپنے بیٹوں کو بلایا اور انہیں کہا میرے بیٹو!۔محمد نے مجھ سے پناہ مانگی ہے اور وہ اس وقت شہر کے دروازے پر کھڑا ہے میں وہاں چلتا ہوں تم اپنی تلواریں سونت لو اور میرے ساتھ چلوا اور شہر میں اعلان کرتے جاؤ کہ مطعم نے محمد کو پناہ دی ہے اگر کسی کو جرات ہو تو وہ ہم سے لڑے۔اگر محمد کو کوئی معمولی زخم بھی آیا تو تم میں سے کوئی فرد زندہ بچ رہا تو میں زندگی بھر اس کی شکل نہیں دیکھوں گا۔چنانچہ وہ شہر کے دروازے پر گیا اور وہ رئیس تھا اور شہر والوں پر اُس کا رعب تھا پھر اُس کے ساتوں بیٹے تلواریں سونتے ہوئے اس کے ساتھ تھے اس لئے کسی شخص کو ان کی مخالفت کی جرات نہ ہوئی اور وہ اپنی حفاظت میں محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو آپ کے گھر لے آئے۔جب آپ اپنے مکان میں داخل ہو گئے تو مطعم بن عدی نے آپ سے دریافت کیا کہ آیا اسے اپنے گھر جانے کی اجازت ہے ؟ آپ نے فرمایا آپ کا شکر یہ اب آپ اپنے گھر جا سکتے ہیں 7 لیکن ایک دن ایسا آیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہی کفار کی اولادوں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کے ڈال دیا۔ولید کتنا سخت مخالف تھا لیکن اس کا بیٹا خالد اسلام لے آیا اور اس نے فلسطین اور شام کو فتح کیا اور رومی لشکر کو شکست دی۔پھر عاص کتنا سخت دشمن تھا لیکن اس کا بیٹا عمرو آپ پر ایمان لے آیا اور اس نے اسلام کے لئے کئی لڑائیاں کیں اور مصر فتح کیا۔پھر ابو جہل جو آپ کے متعلق سخت بغض رکھتا تھا اُس کا بیٹا عکرمہ اسلام میں داخل ہوا اور اس نے اسلام اور