انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxviii
انوار العلوم جلد 26 17 تعارف کنند خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے۔۔۔۔محمود پیدا ہوا۔3۔حضرت خلیفہ اول کی وفات پر جماعت کی وحدت و اتحاد کی خاطر حضرت مصلح موعود نے مولوی محمد علی صاحب کا نام انتخاب خلافت کے موقع پر پیش کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا لیکن خدا کی تقدیر نے آپ کو روکے رکھا اور مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب نے آگے بڑھ کر آپ کو بیعت لینے کا کہا۔یوں خدا تعالیٰ نے حضور کی تائید میں تین نشان ظاہر فرمائے۔حضور نے اس خطاب میں اپنی تائید میں مولوی محمد علی صاحب کے مقابل پر اپنی تفسیر قرآن کا ذکر فرمایا کہ مولوی محمد علی صاحب کے 1995 صفحات کے مقابل پر اس وقت تک 3366 صفحات تفسیر قرآن میں مکمل ہو چکے ہیں۔1354 تفسیر صغیر کے ہیں۔اگر تفسیر کبیر مکمل ہو جاوے تو یہ سات ہزار صفحات تک جا پہنچیں گے۔اور تبلیغ اسلام کے لئے مبلغین کا ایک جال ہے جو ساری دنیا میں پھیلا دیا گیا ہے۔(12) مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب اکتوبر 1958ء کے اواخر میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اپنا چوتھا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پائی۔اس اجتماع کے دوسرے روز مؤرخہ یکم نومبر کو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ایک بصیرت افروز خطاب فرمایا۔آپ نے انصار اللہ کے معنوں کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: " چالیس سال سے او پر عمر والوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا ہے اس عمر میں انسان اپنے کاموں میں استحکام پیدا کر لیتا ہے۔اور اگر وہ کہیں ملازم ہو تو اپنی ملازمت میں ترقی حاصل کر لیتا ہے اور وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے سرمایہ سے دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکے۔پس آپ کا نام انصار اللہ اس لئے رکھا گیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے آپ دین کی خدمت کی طرف توجہ کریں اور یہ توجہ مالی لحاظ سے بھی ہوتی ہے دینی لحاظ سے بھی ہوتی ہے۔دینی لحاظ سے بھی آپ لوگوں کا فرض ہے کہ عبادت میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف کریں اور دین کا چرچہ زیادہ سے زیادہ کریں تا آپ کو دیکھ کر آپ کی اولادوں میں