انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 182 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 182

انوار العلوم جلد 26 182 سیر روحانی (10) P مجھے توفیق دے کہ آپ لوگوں کے لئے دعائیں کرتا رہوں اور خدا تعالیٰ میری دعاؤں کو سنے اور آپ لوگوں کے ایمان اور اخلاص میں برکت دے اور آپ محمد رسول اللہ کا شاندار پودا بنیں۔وہ حیات کا پودا جو کہ بائبل کے رُو سے آدم کے زمانہ میں جنت کے وسط میں لگایا گیا تھا۔علم و عرفان میں آپ ترقی کریں اور قرآن کو سمجھیں اور قرآن پر عمل کریں۔اور خدا سے آپ راضی ہوں اور خدا آپ سے راضی ہو اللهُمَّ آمِینَ۔اب میں دعا کرتا ہوں۔جو دعائیں میں نے کی ہیں وہ بھی اور جن لوگوں نے باہر سے دعاؤں کی خواہشیں کی ہیں اُن کے لئے بھی دعا کریں۔اسی طرح اپنے لئے بھی کریں ، اپنے گھر والوں کے لئے کریں، اور جو احمدی یہاں نہیں آ سکے اور اُن کے دل آنے کے لئے چاہتے تھے اُن کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُن کو بھی ہماری سب (الفضل 14 مارچ 1957ء) دعاؤں میں شریک کرے۔“ 1 : الاخلاص : 2 تا 4 2 : پیتکوں: پتک: کتاب صحیفہ، پوتھی ، گرنتھ (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 296 فیروز سنز لاہور) 3 : مسلم كتاب الفضائل باب وجوب امتثال مَا قَالَهُ شرعًا حديث نمبر 6127 صفحہ 1039 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 2000ء 4 : ٹین: (Tin) ایک سفید نرم دھات (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 435 فیروز سنز لاہور ) 8:الانعام:2 5 :الرحمن: 47 6: البقرة : 202 7: الم نشرح:7،6 2 :البقرة:83،82 10: الرعد:4 11:الرعد:4 12: ابن جنّی : ابوالفتح عثمان بن جنتی۔علم نحو کے ماہر 13 :التوبة:72 14: السجدة: 20 15: يونس: 10 16 : الكهف : 108 17: الرحمن: 55 18: سبا : 17 19 : الكهف: 34،33 20: الانبياء : 79 21: المزمل: 16 22 : مرقس باب 12۔آیت 1 تا 9۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور 1870ء 23 : در مشین اُردو صفحہ 131۔شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ