انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 181 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 181

نوار العلوم جلد 26 181 سیر روحانی (10) کہے کہ جس محمد رسول اللہ نے یہ بچے جنے ہیں دھن ہے وہ باپ جس نے یہ بچے جنے ہیں۔جھوٹ تمہارے قریب نہ آئے۔فریب تمہارے قریب نہ آئے۔چوری چکاری تمہارے قریب نہ آئے۔دغا بازی تمہارے قریب نہ آئے۔خیانت تمہارے قریب نہ آئے۔تم ایمان اور اسلام کے اعلیٰ درجہ کے نمونے ہو جاؤ اور عرش پر تمہارا پیدا کنندہ تم کو دیکھ کر خوش ہو جائے۔پس اپنے لئے بھی دعائیں کرو۔مبلغوں کے لئے بھی کرو۔اور پھر یہ دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ جس اخلاص اور ایمان سے تم کو یہاں لایا ہے اس سے زیادہ اخلاص اور ایمان لے کر تم اپنے گھروں کو جاؤ۔اور وہ سارا سال بڑھتا رہے۔اور جب اگلے سال تم پھر آؤ ( بلکہ اور بھی زیادہ آؤ ) تو اُس وقت تمہارا ایمان اس سے کئی گنے زیادہ بڑھا ہوا ہو۔اور اللہ تعالیٰ تمہارے بچوں اور تمہاری اولادوں کو صاحب کشف اور صاحب الہام بنائے اور ان کے ایمان مضبوط کرے۔اور ہمیشہ ہمیش غیر متزلزل ایمان لے کر تم قیامت تک محمد رسول اللہ کے جھنڈے کو کھڑا رکھو۔خدا تعالیٰ تمہارے لیڈروں اور علماء کو بھی توفیق دے کہ وہ پچھلے علماء کی طرح (گوان میں سے بعض تو بڑے نیک تھے ) کفر بازی میں اپنی عمر میں ضائع نہ کریں بلکہ وہ ہمیشہ ہمیش تم کو اسلام کی تبلیغ پر لگائے رکھیں۔آپ بھی تبلیغ اسلام کریں اور دنیا میں اسلام کو روشن کرنے میں لگے رہیں۔اور اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے کہ میں آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہوں۔اسی طرح اسلام کی خدمت کرسکوں اور محمد رسول اللہ کی خدمت کرسکوں۔اُس کا بڑا فضل ہے کہ اس بیماری میں جبکہ گل کا مضمون گو ایسا علمی نہیں تھا مگر پھر بھی چونکہ بڑا بیچ دار تھا مجھے کئی دن حوالوں کو ترتیب دینے میں بڑی محنت کرنی پڑی گو پھر بھی کچھ رہ گئے۔اس کی وجہ سے طبیعت پریشان تھی اور میں ڈرتا تھا کہ شاید میں جلسہ نبھا نہ سکوں لیکن خدا کا فضل ہو گیا کہ جلسہ کی آخری تقریر بھی ختم ہوگئی۔اب جو تھوڑ اسا ملاقاتوں کا کام باقی رہ گیا ہے خدا تعالیٰ اُس کی بھی توفیق دے۔اور مجھے صحت دے تا کہ میں قرآن شریف کی تفسیر جلدی سے لکھ لوں اور اس کا ترجمہ جلدی سے شائع کرسکوں۔اور