انوارالعلوم (جلد 26) — Page 180
انوار العلوم جلد 26 180 سیر روحانی (10) نہیں مانگتی ، کوئی روپیہ نہیں مانگتی۔میں آپ سے یہ بھی نہیں کہتی کہ میرا یہ لڑکا پھر تندرست ہو جائے۔اگر اچھا ہو جائے تو خدا کا فضل ہے۔میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ یہ کلمہ پڑھ کے مرے، یہ محمد رسول اللہ کا باغی ہو کر نہ مرے۔یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے۔میں آپ سے یہ درخواست کرتی ہوں کہ آپ دعا کریں یہ بچ جائے۔لیکن اگر نہیں بچ سکتا تو نہ بچے۔میری صرف اتنی خواہش ہے کہ یہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے پھر بے شک اس کی جان نکل جائے۔تو وہی جوش جو اس میراشن کے اندر تھا وہ ہمارے مبلغوں کے اندر بھی ہے۔بھوکے مرتے ہیں ، لوگوں سے گالیاں سنتے ہیں، تکلیفیں اٹھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ یہی کہتے ہیں کہ جب تک دنیا بھر سے ہم محمد رسول اللہ کا کلمہ نہ پڑھوا لیں ہم بس نہیں کرنے کے۔میڈرڈ یعنی پین میں ہمارا مبلغ ہے اور پین کی گورنمنٹ اسلام کی تبلیغ کی اجازت نہیں دیتی۔وہ خرچ بھی کوئی نہیں لیتا۔ارد گرد پھیری کر کے اپنا اور اپنی بیوی بچوں کا گزارہ کرتا ہے اور تبلیغ کرتا ہے۔اب خدا کے فضل سے وہاں سات آدمی مسلمان ہو چکے ہیں لیکن ہماری گورنمنٹ کی یہ عنایت ہے کہ میرے نام گورنمنٹ کا نوٹس آیا کہ اس مبلغ کو بلا لو سپین کی حکومت نا پسند کرتی ہے۔حالانکہ ان کو سپین کی گورنمنٹ کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ اس ملک میں عیسائیت کا کئی سو مبلغ کام کر رہا ہے اگر تم نے اس سے یہ سلوک کیا تو ہم ان مبلغوں کو بھی یہاں سے نکال دیں گے ورنہ اسلام کا ایک مبلغ جو تمہارے ملک میں گیا ہے اس کو اجازت دو۔تو ایسی دشمنیوں کے باوجود اور تکلیفوں کے باوجود ہمارے آدمی کام کر رہے ہیں۔پس دعائیں کرو ان لوگوں کے لئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی زبانوں میں برکت دے۔ان کے حوصلوں میں برکت دے۔ان کی تبلیغ میں برکت دے اور لاکھوں لاکھ آدمی خدا کے فضل سے اسلام میں داخل ہوں۔اِدھر یہ بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو توفیق دے کہ تم نمازوں کے پابند ہو۔تم ذکر الہی کے پابند ہو۔تمہاری محبت الہی روز بروز بڑھتی رہے۔تمہاری محبت رسول ترقی کرے۔تم اسلام کے بچے نمونہ بنو۔تمہیں دیکھ کر دشمن بھی محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنے لگ جائے۔اور