انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxiii of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxiii

انوار العلوم جلد 26 12 تعارف کتب سے کیا حقوق ہیں۔ بیٹی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں۔ بیوی ہونے کے لحاظ سے کیا حقوق ہیں۔ ترکہ میں اس کے کیا حقوق ہیں اور اس طرح تمدنی زندگی میں اس کے کیا حقوق ہیں۔ اسی وجہ سے احمدیت میں شامل ہو کر عورتیں جس قدر قربانی اور ایثار سے کام لے رہی ہیں اس کی مثال اور کسی قوم میں نہیں ملتی۔ چنانچہ دیکھ لو مسجد ہیگ (ہالینڈ) صرف عورتوں نے بنائی ہے۔ اگر چہ ہیمبرگ (جرمنی) کی مسجد مردوں نے اپنے روپیہ سے بنائی ہے مگر اس کا پورا چندہ ابھی تک وہ ادا نہیں کر سکے لیکن ہیگ کی مسجد کا تمام چندہ عورتیں ادا کر چکی ہیں صرف اس کا تھوڑا سا حصہ باقی ہے " حضور نے اس خطاب میں تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان فرمایا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دشمنوں کے مکروں کا ذکر کر کے فرمایا کہ یہ تمام نا کام ہوئے اور خدا کا مکر غالب آیا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام غالب ٹھہرا۔ اور آج بھی احمدیت ہی غالب ٹھہرے گی ۔ آپ نے فرمایا: " جس خدا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نشان دکھائے تھے وہ خدا ہمارے زمانے میں بھی موجود ہے ۔ وہ بڑھا نہیں ہو گیا ۔ وہ ویسا ہی جوان اور طاقتور ہے جیسے پہلے تھا۔ صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ ہمارے اندر ایمان ہو۔" پہلے صرف (9) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء جماعت احمدیہ کے ستاسٹھویں جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے 26 دسمبر 1957 ء کو پہلے روز جو افتتاحی خطاب فرمایا وہ الفضل میں چار اقساط میں شائع ہوا۔ خطاب کے آغاز میں حضور نے امسال شائع ہونے والی تین کتب کا مختصر تعارف کروا کر الفضل میں شائع ہونے والی خبر کی تصحیح یوں فرمائی کہ یہ جماعت کا 67 واں جلسہ سالانہ نہ ۔ ہے نہ کہ گیارہواں ۔ ہجرت کے بعد یہ جلسہ گیارہواں ہے۔ جماعت احمدیہ کی تاریخ کو درست رکھتے ہوئے الفضل میں 67 واں شائع ہونا چاہئے تھا۔