انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxii of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxii

انوار العلوم جلد 26 11 تعارف کتب اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک دو دو تھیں۔لیکن اب وہاں سینکڑوں احمدی پائے جاتے (8) مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب حضرت مصلح موعود نے مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع پر 26 اکتوبر 1957 ء ) کو خطاب فرمایا اور حضور نے اس روز بھی سورۃ النازعات کی انہی آیات کی تلاوت فرمائی جو چند روز قبل مجلس خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر تلاوت فرما کر خدام کو تبلیغ اسلام کی طرف توجہ فرما چکے تھے۔اس خطاب میں بھی حضور نے مبلغین احمدیت اور یورپ میں پہلے احمدیوں کی قربانیوں کا تفصیل سے ذکر فرما کر یورپ میں اسلام اور احمدیت کے اثر ونفوذ کی مثالیں دیں۔حضور نے فرمایا کہ عمومی طور پر مفسرین النازعات سے فرشتے مراد لیتے ہیں۔میرے نزدیک یہ درست نہیں۔یہاں قربانی کرنے والی جماعت مراد ہے۔آپ فرماتے ہیں۔"ہمارے نزدیک اس جگہ صحابہ کی جماعت کا ذکر ہے اور چونکہ جماعت کے لئے بھی مؤنث کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے اس لئے وَالنُّزِعَتِ غَرْقًا کے معنے یہ ہوئے کہ ہم شہادت کے طور پر صحابہ کی اُن جماعتوں کو پیش کرتے ہیں جو اسلام کی تعلیم میں محو ہو کر وہ وہ مسائل نکالتی ہیں جو اسلام کی سچائی کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیتے ہیں۔مگر چند دن ہوئے مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ ان آیات کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ ہم اُن عورتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو والنزعتِ غَرْقًا کی مصداق ہیں اور اسلام کی تعلیم پر غور کر کے ان سے نئے نئے نکتے نکالتی ہیں اور اسلام کی تعلیم میں انہماک پیدا کرتی ہیں۔اس لئے کہ اسلام نے ان پر رحم کیا ہے اور اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ عورت کے ماں ہونے کے لحاظ