انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 177

نوار العلوم جلد 26 177 سیر روحانی (10) باہر کے پیغاموں سے آپ نے دیکھ لیا ہوگا کہ چاہے ایک ایک دو دو ہی سہی مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے محمدی باغ کا پودا مغرب سے مشرق تک سب جگہ لگا دیا ہے۔کیا امریکہ اور کیا یورپ اور کیا مڈل ایسٹ اور کیا انڈونیشیا اور کیا بور نیو اور کیا ملایا اور کیا فلپائن اور کیا سپین اور کیا جرمنی اور کیا سکنڈے نیویا گویا اوپر کے برف پڑنے والے علاقوں اور نیچے کے برف پڑنے والے علاقوں اور مغرب و مشرق میں سب جگہ پر خدا تعالیٰ نے اس پودے کو لگا دیا ہے۔آپ کو کافر کہنے والے مولوی آخر تیرہ سوسال سے کہاں تھے؟ انہوں نے صرف کا فر ہی بنائے ہیں۔لیکن جس کو کافر اور اکفر اور دجال کہا جاتا ہے اُس نے محمد رسول اللہ پر درود پڑھنے والے لوگ برمنجمد شمالی سے لے کر بحر منجمد جنوبی تک پیدا کر دیئے ہیں۔ہر جگہ پر اسلام کا جھنڈا گاڑ نا اگر کافر ہی کا کام ہے تو اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم میں دو چار کا فر ایسے اور بنادے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں بعد از خدا بعشق محمد مخمرم خدا کے عشق کے بعد مجھے محمد رسول اللہ کا عشق ہے۔گر کفر این بود بخدا سخت کافرم 31 اگر خدا کے بعد محمد رسول اللہ سے عشق کرنا کفر ہے تو مجھے خدا کی قسم ! میرے جیسا کافر کوئی نہیں۔تو اگر دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرنا اور لوگوں میں قربانی کی ایسی روح پیدا کر دینا کفر ہے تو پھر سب سے بڑے کا فرہم ہیں۔لوگ کہیں گے کہ مبلغ گئے اور انہوں نے تبلیغ کی۔مرزا صاحب نے کیا کیا ؟ میں کہتا ہوں کہ اگر خدا چاہتا تو تم دوسرے لوگوں کے اندر کیوں نہ یہ جوش پیدا کر دیتے۔آخر مسیح موعود نے جو لوگوں کے دلوں میں جوش پیدا کیا ہے تم کیوں نہیں پیدا کرتے؟ تمہارے لوگ باہر غیر ممالک میں کیوں نہیں جاتے؟ اس لوگ جانے لگے ہیں مگر دنیوی اغراض کے لئے۔ایک تبلیغی پارٹی بنی ہے ، گورنمنٹ کے افسر اس کے ساتھ ہیں، گورنمنٹ کی امداد ان کی حاصل ہے۔ان کو اینچ مل جاتا ہے