انوارالعلوم (جلد 26) — Page 174
انوار العلوم جلد 26 174 سیر روحانی (10) محمد رسول اللہ کے باغ کی۔مسیح موعود کو تم ایک انسان سمجھتے ہو مگر فر مایا میں جانتا ہوں کہ یہ محمد رسول اللہ کے باغ کی باڑ ہے اس کے کٹنے سے محمد رسول اللہ کا باغ اُجڑتا ہے اور محمد رسول اللہ میرا محبوب ہے۔میں اپنے محبوب کی وفات کے بعد اُس کے باغ کو دشمنوں کو اُجاڑنے نہیں دوں گا۔تم مولوی ہو یا عالم ہو یا لیڈر ہو میں تمہاری کیا پروا کرتا ہوں۔میں محمد رسول اللہ کی جوتیوں کے برابر بھی تم کو نہیں سمجھتا۔محمد رسول اللہ کے باغ یعنی اُس کی امت کی حفاظت کے لئے میں اس کو زندہ رکھوں گا اور یہ ایک اور جماعت کھڑی کرے گا۔جس طرح کیلے کے ساتھ اور کیلے پیدا ہو جاتے ہیں اسی طرح تم تو کہتے ہو کہ اس کے جو مرید ہیں وہ شیطان ہیں اور ابلیس کے فرزند ہیں مگر میں بتاؤں گا کہ یہ ملائکہ ہیں جو محمد رسول اللہ کے باغ کی حفاظت کے لئے آئے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی تدبیر سے مسیح موعود اور پھر اُن کی جماعت کے ذریعہ سے محمد رسول اللہ کے باغ کی باڑ کاٹے جانے سے بچ گئی۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ اس اُمت کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے اول میں ہوں اور آخر میں مسیح موعود - 30 یعنی میرے باغ کے ایک طرف باڑ میں ہوں اور ایک طرف مسیح موعود۔نہ خدا مجھے کٹنے دے گا کہ میرا باغ اُجڑے، نہ خدا مسیح موعود کو کٹنے دے گا کہ میرا باغ اُجڑے۔ہم دونوں کے کاٹے جانے سے باغ محمد مکی اُجڑتا ہے اور یہ باغ خدا کا لگایا ہوا ہے خدا اپنے لگائے ہوئے باغ کو اُجڑنے نہیں دے گا۔میں بھی باڑ ہوں اس باغ محمد سی کی اور مسیح موعود بھی باڑ ہے اِس باغ محمد سی کی۔نہ وہ مجھے کٹنے دے گا اور نہ وہ مسیح موعود کو کٹنے دے گا۔وہ باغ محمد ی کو آباد رکھنے کے لئے اُس کی باڑ کو سلامت رکھے گا اور قیامت تک وہ باغ چلے گا اور اس کو کوئی نہیں کاٹ سکے گا۔باغ محمدی کے مقابلہ میں دنیوی اب دیکھو ایک طرف دُنیوی بادشاہوں کے باغ ہیں ، وہ کتنے چھوٹے ہیں اور کتنی بادشاہوں کے بے حقیقت باغات کم عمر کے ہیں۔دوسری طرف قرآنی محمد می باغ ہیں۔پھر ایک باغ نہیں دو باغ ہیں اور ان کی عمر اتنی لمبی ہے کہ محمد رسول اللہ۔