انوارالعلوم (جلد 26) — Page 162
انوار العلوم جلد 26 162 سیر روحانی (10) موسی سے افضل ہیں موسوی سلسلہ کے دوسرے حصہ کی بنیاد جس مسیح سے پڑی تھی وہ مستقل نبی تھا۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے باغ کی بنیاد جس مسیح سے پڑے گی وہ امتی نبی ہوگا۔یعنی وہ خود بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہوگا اور اُس کے ماننے والے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہی ہوں گے۔پس اُس کی کوئی جُدا اُمت نہیں ہوگی بلکہ اُس کے ماننے والے اُس کے مرید کہلائیں گے۔جیسا کہ جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مرید کہلاتی ہے لیکن امت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کہلاتی ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اُمت محمدیہ کا بلند مقام میں سے امتی نبی آتے رہیں گے سورۃ نساء رکوع 19 آیت 70 سے ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَيْكَ مَعَ الَّذِينَ اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيْنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَبِكَ رَفِيقًا یعنی اے لوگو! یاد رکھو ہمارے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا درجہ ہے کہ جو کوئی اللہ کی اطاعت کرے وَالرَّسُول اور اس رسول یعنی محمد رسول اللہ کی اطاعت کرے، فَأُولَبِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمُ وہ اُن لوگوں میں شامل ہو جائے گا جن پر خدا تعالیٰ نے انعام کیا۔وہ کون لوگ ہیں؟ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِين وہ نبی اور صدیق اور شہداء اور صالحین ہیں۔یعنی آپ کی اُمت میں داخل ہونے والے آپ کے فیض سے مستفیض ہو کر اور آپ کے نور سے منور ہو کر اور آپ کی روشنی کو حاصل کر کے اور آپ کے درس سے سبق سیکھ کر نبیوں اور صد یقوں اور شہداء اور صالحین کے مقام کو پہنچیں گے۔لیکن فرماتا ہے یہ درجے صرف محمد رسول اللہ کی اُمت میں مل سکتے ہیں کسی غیر کو حاصل نہیں ہو سکتے۔کیونکہ الرَّسُول کی اطاعت یعنی محمد رسول الله کی اطاعت سے ہی نبی اور صدیق وغیرہ بن سکتے ہیں۔قرآن کریم کی دوسری آیتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دوسرے نبیوں کی اطاعت کر کے انسان صدیق ، شہید اور صالح بن سکتا ہے مگر نبی نہیں بن سکتا۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کر کے نبی، صدیق ،شہید اور صالح سب در جے حاصل کرسکتا ہے۔