انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 109

انوار العلوم جلد 26 109 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت نیتوں کا پتا لگتا ہے۔چنانچہ ان کا ایک خط پکڑا گیا ہے جس کا فوٹو ہمارے پاس موجود ہے۔انہوں نے افریقہ میں ایک احمدی دوست کو لکھا کہ میں تمہارے لڑکے کی شادی کرانے لگا ہوں تم پانسو پونڈ (جو آج کل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ بنتا ہے ) بھیج دو۔یہ خط اس دوست نے اپنے ایک دوست کو جو پاکستان میں ہیں بھیج دیا اور اس نے فوٹو لے کر ہمیں بھجوادیا۔وہ خط یہ ہے۔مکرم و محترم چودھری صاحب ربوه 17/1/1956 السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ آپ کا خط موصول ہوا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ چودھری منصور احمد اور ان کی والدہ بفضلہ تعالیٰ بخیریت ہیں۔پرسوں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے منصور احمد صاحب کی ملاقات ہوئی تھی آج ابھی ابھی حضرت۔۔۔خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی ملاقات کے بعد واپس آئے ہیں۔حضور منصور احمد سے آپ کے اور آپ کے کاروبار کے متعلق دریافت فرماتے رہے۔عزیز کی شادی کے سلسلہ میں ایک جگہ تجویز کی گئی ہے۔لڑکی بی۔اے پاس ہے اور اس وقت بیاٹی میں لاہور کالج میں پڑھ رہی ہے۔لڑکے کے دادا نہایت مخلص اور سلسلہ کے فدائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔والد آجکل قادیان میں مقیم ہیں۔لڑکی تعلیم یافتہ اور مخلص ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو یہ رشتہ پسند ہے۔لڑکی کے ایک چچا یہاں سلسلہ کے مبلغ ہیں۔دوسرے چا مولوی صالح محمد صاحب پیچھے سلسلہ کی طرف سے انگلستان بھجوائے گئے تھے۔آج کل مغربی افریقہ گولڈ کوسٹ ان کا تبادلہ ہو گیا ہے۔دادا کا نام فضل احمد صاحب ہے اور والد کا عبدالرحیم۔لڑکی کا ایک بھائی یہاں رہتا ہے۔کالج میں زیر تعلیم ہے اور تبلیغ کی ٹریننگ لے رہا ہے ان کی ذات راجکمار یا راجپوت ہے۔میرے خیال میں رشتہ موزوں