انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xv of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xv

انوار العلوم جلد 26 4 تعارف کنند جو انہوں نے خلافت اولی کے موقع پر تحریر کر کے احباب جماعت کو ارسال کی تھی۔اس کے بعد حضرت مصلح موعود نے آئندہ انتخاب خلافت کے متعلق طریق کار اور قواعد وضوابط بیان فرمائے ، اس کے بعد بعض متفرق امور پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں حضور نے اس خطاب کے دوسرے حصہ ”نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس فتنہ سے متعلق افراد جماعت کی کئی شہادتیں بیان فرمائیں۔آخر پر فرمایا:۔” میری اس تقریر سے یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ جو فتنہ شیطان نے آدم کے وقت اٹھایا تھا اور جس آگ کو وہ پہلے ابراہیم کے وقت تک جلاتا چلا گیا تھا اور پھر بنوا سما عیل اور بنو اسحاق کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر امتیہ اور ہاشم کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک بھڑ کا تا چلا گیا تھا اور پھر آخری زمانہ یعنی دور حاضر میں مسیح محمدی اور ابنائے مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم کی لڑائی کی صورت میں اُس نے بھڑکانا شروع کر دیا تھا اور اب پیغامیوں اور مبائعین اور ابنائے مسیح موعود اور ابنائے مولوی عبداللہ غزنوی کی لڑائی کی شکل میں اس کو جاری رکھے ہوئے ہے۔وہ بات حرف بحرف صحیح ہے اور اس تمام جنگ کی بنیا دلالچ یا بغض پر ہے کوئی دینی روح اس کے پیچھے نہیں ہے۔“ (3) سیر روحانی 10 سیر روحانی کے مضامین پر مبنی یہ معرکۃ الآراء خطاب حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ 28 دسمبر 1956ء کو بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ ارشاد فرمایا: سیر روحانی کے موضوع پر روشنی ڈالنے سے پہلے حضور نے بعض متفرق امور