انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 96

انوار العلوم جلد 26 96 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔ حضرت خلیفہ اول کے غیر احمدی رشتہ داروں نے مختلف کارٹونوں کے ذریعہ سے اس کے لئے پرو پیگنڈا بھی شروع کر دیا ہے اور یہ اشتہارات کثرت کے ساتھ جماعت میں شائع کئے جائیں گے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ایک ٹریکٹ چالیس ہزار چھپا ہے اور کثرت سے ایسے ٹریکٹ جماعت میں شائع کئے جائیں گے۔ صاحب کی شہادت مہاشہ محمد عمر صاحب کی رپورٹ بھی اس کی تائید کر رہی ہے کہ اب تک مخالفت بڑھائی جا رہی ہے۔ مہاشہ محمد عمر صاحب کی شہ وہ کہتے ہیں :۔ میں بتاریخ 24/12/1956 کو جلسہ سالانے کے لئے ڈھاکہ سے ربوہ آ رہا تھا۔ جب میں امرتسر ریلوے سٹیشن پر گاڑی سے اُترا تو ایک نوجوان مجھے ملا۔ اس نے کہا۔ کیا آپ ربوہ جا رہے ہیں؟ میں نے کہا کہ ہاں۔ اس پر اُس نے کہا کہ اگر آپ کو ہماری خدمات کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ کیونکہ ہماری ڈیوٹی لگی ہے کہ جلسہ پر آنے والے احمدیوں کو سہولت کے ساتھ پہنچا دیں۔ میں نے اس کا شکر یہ ادا کیا اور بازار چلا گیا۔ جب ہم بس میں سوار ہوئے تو وہ بھی ہمارے پاس آکر لاہور کے لئے اُس بس میں بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ آپ لوگوں کے لئے کھانے وغیرہ کا انتظام حضرت مولوی عبدالمنان صاحب نے رتن باغ میں کیا ہے اور وہ بڑے متقی ہیں آپ وہاں تشریف لے چلیں۔ میں نے پوچھا آپ کا نام کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میرا نام ارشد ہے ( ممکن ہے اس نے اپنا نام غلط بتایا ہو ہمارے علم میں اس کا نام خالد ہے ) اور میں حضرت مولوی عبدالمنان صاحب کا بھانجا ہوں اور مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا لڑکا ہوں۔ میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ یہ میں درست کہہ رہا ہوں ۔“ ( مهاشہ محمد عمر ) گویا جیسے شیطان نے کہا تھا کہ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنه 48 کہ میں آدم سے بہتر ہوں اسی