انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 71

انوار العلوم جلد 26 71 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔خاندان کے متعلق فرمایا ہے کہ سَلْمَانُ مِنَّا اَهْلُ الْبَيْتِ 35 کہ سلمان فارسی جن کے خاندان سے بلحاظ فارسی الاصل ہونے کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خاندان ملتا ہے ہمارے خاندان میں سے ہیں۔گویا مسیح موعود نہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند تھے بلکہ اس حدیث کے ماتحت ایک رنگ میں آپ کے جسمانی فرزند بھی تھے۔تو پیغام صلح میں اکبر شاہ خان نجیب آبادی نے مضمون شائع کیا کہ مولوی محمد علی صاحب بنو امیہ میں۔ہیں۔گویا بنوامیہ اور حضرت علیؓ کا جو بغض تھاوہ اور لمبا ہو جائے گا ختم نہیں ہوگا۔غرض انہوں نے ثابت کر دیا کہ بنو عبد مناف یعنی اولا د محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بنو امیہ کی لڑائی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔اور وہ احمدیوں میں بھی جاری رہے گا۔اختلاف کو قائم رکھنے کیلئے غیر مباھین نے اس لڑائی کونئی روح بھٹے کے لئے یہ تدبیر کی کہ حضرت خلیفہ اول کی بیوی اور اُن کے بچوں کو غیر مبائعین کی ایک تدبیر یہ کہنا شروع کیا کہ اگر حضرت خلیفہ اول کا بیٹا عبدائی مرحوم خلیفہ ہو جاتا تو ہم بیعت کر لیتے۔چنانچہ ہم اس کے ثبوت میں مولوی عبد الوہاب صاحب کا ہی ایک مضمون پیش کرتے ہیں۔اب وہ جتنا چاہیں جھوٹ بول لیں مگر یہ اُن کا مضمون چھپا ہوا ہے۔انہوں نے 1937ء میں غیر مبائعین کے بعض اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے الفضل میں لکھا کہ : مولوی عبدالباقی صاحب بہاری ایم۔اے نے بتایا کہ حضرت خلیفہ المسیح اول کی وفات کے بعد خلافت ثانیہ کے زمانہ میں خلافت کے چند دشمن حضرت مولوی عبدالحی صاحب کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ خلیفہ بن جاتے تو ہم آپ کی اطاعت کرتے۔مولوی عبدالحی صاحب نے باوجود بچپن کے اُن کو جو جواب دیا وہ اس قابل ہے کہ سلسلہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے۔انہوں نے فرمایا کہ یا تو آپ کو آپ کے نفس دھوکا دے رہے ہیں یا آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔میں سچ کہتا ہوں کہ اگر میں خلیفہ بنتا تب بھی آپ میری اطاعت نہ کرتے۔اطاعت کرنا آسان کام