انوارالعلوم (جلد 26) — Page 53
انوار العلوم جلد 26 53 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔18 پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے۔یوگنڈا زبان میں مشرقی افریقہ کی جماعت نے پہلا پارہ شائع کیا ہے۔اس سے قبل انہوں نے سواحیلی ترجمہ شائع کیا تھا باقی ترجمہ وہ کر رہے ہیں۔اب میں پہلا حصہ مختصر طور پر بیان کرنے کے بعد جو خلافت کے انتخاب کے متعلق اور خلافت حقہ اسلامیہ کے قیام کے متعلق تھا دوسرا مضمون لیتا ہوں۔مگر اس سے پہلے ایک بات یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت میں زمیندار زیادہ ہیں اس لئے میں نے صدر انجمن احمدیہ کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایک افسر رکھیں جو جماعتوں کو زمیندارہ کے متعلق تعلیم دے۔انہوں نے آدمی رکھا ہے جس کو ابھی چند مہینے ہوئے ہیں۔لائل پور اور سیالکوٹ کا اس نے دورہ کیا ہے لیکن چھ مہینے کے اندر زراعت کا نتیجہ نہیں نکل سکتا اس لئے اس کا نتیجہ اِنْشَاءَ اللہ اگلے سال آپ کے سامنے پیش ہوگا کہ جماعت نے کیا کام کیا ہے۔مگر میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ زمیندار اگر ایک ایک کنال خدا کے نام پر بونا شروع کر دیں تو ان کا چندہ کئی گنا زیادہ ہو جائے۔ہر زمیندار ہمارے ملک میں چار پانچ ایکٹر بولیتا ہے۔اگر اس میں سے ایک کنال خدا کے نام کی ہو اور اس کی ساری آمدن خدا کے نام ہی جائے تو دیکھو اس میں بھی برکت ہوگی اور پاس کی کھیتی میں بھی برکت ہوگی۔مگر افسوس ہے کہ جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔یہ میں کہہ چکا ہوں کہ آج کا جو مضمون ہے یعنی " نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر اس کے متعلق یہ نوٹ کرلیں کہ اس کا امتحان ہو گا جو احمدی ہیں اُن کو تو یہ فائدہ ہو جائے گا کہ انہیں واقفیت ہو جائے گی۔اور جو ہزاروں ہزار غیر احمدی ہمارے جلسہ میں بیٹھے ہیں اُن کو یہ پتا لگ جائے کہ جماعت میں جو فتنہ ہے اس کی حقیقت کیا ہے۔پس اُن کا علم تاریخی ہو جائے گا اور آپ لوگوں کا علم ایمانی ہو جائے گا اُس وقت تک آپ لوگ تیار ہو جائیں۔“ الفضل 9، 10 مارچ 1957ء) 66 اس کے بعد حضور نے ”نظام آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر پر تقریر کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا:۔نظام آسمانی کی مخالفت سورۃ اعلیٰ کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ - تَزَكَّى - وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّ فَصَلَّى - بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيُوةَ اور اس کا پس منظر الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى - إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ