انوارالعلوم (جلد 26) — Page 51
انوار العلوم جلد 26 51 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ارے میاں ! اس کا حال کیا پوچھتے ہو ، اس کی شکل دیکھ لو۔تو تم بھی اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ تمہارے رسالے دیکھ کر لوگ خود بخود خریدیں۔یہ کہنا کہ اس کو میری سفارش سے لوگ خریدیں یہ غلط ہے۔میں اگر حضرت صاحب کے رسالہ کی سفارش کرتا ہوں تو ثواب کے لئے ور نہ میں ریویو کی بھی سفارش نہ کرتا کیونکہ ریویو کی سفارش کرنا تمہاری ہتک ہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ مجھے تو حضرت صاحب کے قول کا پاس ہے تمہیں نہیں۔میں یہ ہتک نہیں کرنا چاہتا۔میں صرف اس لئے کہہ دیتا ہوں کہ مجھے ثواب مل جائے۔“ اس موقع پر حضور نے ڈچ گی آنا سے آئی ہوئی وہ تصویر دکھائی جس میں وہ تمام احمدی دوست بیٹھے ہیں جو پہلے پیغامی ہوا کرتے تھے۔سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔ترکی سے ایک خط ایک دوست سیر صاحب کا آیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ ” میں نے آپ کا لکھا ہوا ترجمۃ القرآن کا دیباچہ پڑھا ہے۔یہ دیباچہ ایک نہایت ہی عالمانہ کتاب ہے جو خاص خدائی تائید کے ماتحت لکھی گئی ہے۔اس کا مطالعہ بہت سے امور کے متعلق میرے شبہات دور کرنے کا موجب ہوا ہے۔نیز اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ میری دلی خواہش ہے کہ احمدیت نے جو قابلِ تعریف مثال قائم کی ہے میں دوسرے مسلمانوں کو بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے دیکھوں ،،19۔66 اس سے قبل ایک امریکن فوجی افسر نے دیباچہ انگریزی ترجمۃ القرآن کے پڑھنے کے بعد لکھا تھا کہ اس میں سے سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حصہ میں نے پڑھا ہے میرے نزدیک آپ ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) جیسا کامل انسان اس دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوا۔میں بہت بیوقوف ہوں گا اگر اس دیباچہ میں آپ کے حالات پڑھنے کے بعد اسلام پر ایمان نہ لاؤں 20۔اب یہ شخص احمدی ہو چکا ہے اور ان کا نام ناصر احمد رکھا گیا ہے۔وکالت تبشیر اب سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حصہ کو ہالینڈ سے چھپوانے کا انتظام کر رہی ہے۔سنہالی (Sinhali) زبان کے متعلق میرا رویا آپ لوگ پڑھ چکے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اس رؤیا کے مطابق سنہالی کتابیں شائع کرنے کا موقع دیا اور وزراء نے اور گورنر نے وہ کتابیں لیں