انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 50

انوار العلوم جلد 26 50 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔دُکان سے خریدتا ہوں۔گو مہنگا ہوتا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ایک مہاجر کا گزارہ چل جائے گا میرا کیا حرج ہے۔تو دیکھو مخلص آدمی تو ایسا کرتا ہے۔چودھری صاحب نے بتایا ہے کہ وہ بنواتے بھی مرزا مہتاب بیگ صاحب سے تھے جو قادیان میں درزی تھے اور احمدی مہاجر تھے۔تو دیکھو مخلص لوگ تو ایسا کرتے ہیں کہ باہر کے شہر میں کپڑے سستے ملتے ہیں لیکن خریدتے نہیں۔کہتے تھے قادیان جائیں گے تو ایک مہاجر سے خریدیں گے اور بنوائیں گے بھی ایک مہاجر سے۔تو اگر ہماری جماعت کے لوگ توجہ کریں کہ سلسلہ کی طرف سے جو چیزیں بنتی ہیں اُن کو خریدیں تو بڑی ترقی ہو سکتی ہے۔مثلاً شائنو بُوٹ پالش ہے جس کی تعریف اتنی کثرت سے ہو رہی ہے کہ باٹا کمپنی نے بھی پچیس ہزار ڈبیہ کا آرڈر دیا ہے حالانکہ وہ کروڑ پتی کمپنی ہے۔پھر نائٹ لائٹ ہے جو بڑی قیمتی چیز ہے۔کف ایکس ہے۔سن شائن گرائپ واٹر“ ہے۔ڈاکٹروں کو بھی چاہیے کہ لے جائیں اور تجربہ کریں۔اور اگر مفید ہیں تو سرٹیفکیٹ دیں۔جھوٹے سرٹیفکیٹ ہم نہیں مانگتے بچے سرٹیفکیٹ مانگتے ہیں۔پھر سٹرو لیکس فروٹ سالٹ ہے۔با میکس سر درد کی دوا ہے۔تو اگر جماعت کے لوگ سلسلہ کی مصنوعات کی طرف توجہ کریں تو یقینا تھوڑے دنوں میں باہر ملکوں میں پھیل سکتی ہیں۔سفارش تو لغوسی چیز ہے میں تو ان کو کہا کرتا ہوں کہ تم اچھی طرح اشتہار نہیں دیتے ورنہ مجھے قادیان میں ایسی دکانیں معلوم ہیں کہ ایک شخص سے حضرت خلیفہ اول نے چھ پیسے میں دکان نکلوائی لیکن جب وہ قادیان سے نکلا ہے تو اُس کے گھر کی قیمت ہمیں ہزار تھی اور ہزاروں ہزار کی اس کی دُکان تھی۔اور ایسے بھی دوست مجھے ربوہ میں معلوم ہیں کہ جنہوں نے چھ ہزار سے کام شروع کیا تھا اور اس وقت پختہ مکانات اُن کے پاس ہیں اور دوائیں وغیرہ ملا کر اُن کا کوئی پینتیس چالیس ہزار کا سرمایہ ہے۔تو جود یا نتداری سے کام کرے خدا تعالیٰ اُس کو برکت دیتا ہے۔پس سفارش کرنے کا کیا فائدہ ہے۔اسی طرح تفخیذ الا ذہان ایک نیا رسالہ نکلنے والا ہے اور بھی بعض رسالے ہیں۔" مصلح المصلح، کراچی والے نکالتے ہیں۔میں کہتا ہوں مجھ سے نہ کہلواؤ ایسے اعلیٰ کام کرو اور ان کی ایسی شکل بناؤ کہ لوگ آپ ہی لیں۔کسی شخص نے کہا ہے صورت بہ میں حالت مپرس 66