انوارالعلوم (جلد 26) — Page 17
انوار العلوم جلد 26 17 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء تکلیف بجائے ان کے لئے ٹھوکر کا موجب ہونے کے ان کے ایمان میں زیادتی کا موجب ہو اور اللہ تعالیٰ اس جلسہ کے بعد ہم کو اتنی جلدی مزید ترقی بخشے کہ لاکھوں لاکھ لوگ احمدیت میں داخل ہوں۔اور وہ دن آجائے کہ دشمن کو احمدیوں کی طرف غرور کے ساتھ انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے بلکہ وہ استعجاب اور حیرت کے ساتھ احمدی جماعت کی ترقی کو دیکھے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم زیادہ ہوں تو ہمارے دل میں بھی تکبر پیدا نہ ہو۔ہم یہ خیال نہ کریں کہ ہم زیادہ اور طاقتور ہیں بلکہ ہم یہ سمجھیں کہ ہم کو زیادہ جھکنے کا حکم ہے، زیادہ خدمت کا حکم ہے اور چپے چپے پر دنیا کے ہر غریب اور امیر کی ہم خدمت کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچا مومن بنائے۔صرف ظاہری مومن نہ بنائے۔اور جتنا جتنا ہم بڑھتے جائیں اتنا ہی ہمارا سر خدا تعالیٰ کے آگے اور اس کے بندوں کی خدمت کے لئے جُھکتا چلا جائے۔ایک کشمیر کے دوست کہتے ہیں کہ کشمیر کیلئے بھی دعا کرو کہ کشمیر پر خدا تعالیٰ فضل کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ پہلا آدم آیا اور شیطان نے اسے جنت سے نکال دیا۔اب دوسرا آدم آیا ہے تا کہ لوگوں کو پھر جنت میں داخل کرے 11 تو پہلا سیسے کشمیر میں دفن ہوا تھا اب دعا کرو کہ دوسرا سیخ کشمیر میں زندہ ہو۔آمین دعا کے بعد فرمایا:۔اب میں جاتا ہوں پیچھے جلسہ شروع ہوگا۔دوست دعا کریں کہ خدا تعالیٰ مجھے کام کی توفیق دے۔اس سردی میں میری طبیعت پچھلے سال سے بھی بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ جو مضمون میں نے انتخاب کئے وہ اتنے لمبے ہو گئے کہ ان کی لمبائی کا خیال کر کے بھی دل کو گھبراہٹ ہوتی ہے۔آخر دوستوں نے کہا کہ اپنے نفس پر جبر کر کے آپ صرف نوٹ پڑھ کر سنا دیں۔پس دوست دعا کریں کہ دو دن جو باقی ہیں اور اس کے بعد بھی اللہ تعالیٰ مجھے ایسی صحت عطا کرے کہ میں اپنے خیالات کو اچھی طرح آپ لوگوں کے سامنے ادا کر سکوں۔اور آپ لوگوں کو توفیق دے کہ آپ ان خیالات کو قبول کر سکیں اور ان پر عمل کر سکیں۔اور خدا تعالیٰ کوئی بات میرے منہ سے ایسی نہ نکلوائے جو کچی نہ ہو۔اور جب ہر سچ وہ نکلوائے تو کوئی بات ایسی نہ نکلوائے جو آپ کے دل میں جا کر نہ بیٹھ جائے اور فرشتے اس کو آپ کے دلوں میں مستحکم