انوارالعلوم (جلد 26) — Page 628
انوار العلوم جلد 26 628 پیغامات اُس کمرہ سے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں کے لئے مخصوص کیا ہوا تھا اس طرح در دو کرب کے ساتھ رونے اور چیخنے چلانے کی آواز میں آئیں جیسے کوئی عورت دردِ زہ کی شدت سے کراہ رہی ہو۔میں نے کان لگا کر سُنا تو مجھے محسوس ہوا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز ہے۔پھر میں نے اور توجہ کے ساتھ کان لگائے تو مجھے معلوم ہوا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کر رہے ہیں اور آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہیں کہ اے خدا! تیری پیشگوئی پوری ہوئی اور طاعون دنیا میں آگئی۔مگر اے میرے رب ! اب دنیا طاعون سے مرتی چلی جا رہی ہے۔اگر سب لوگ مر گئے تو تجھ پر ایمان کون لائے گا۔پس دنیا کی تباہی میں ہماری خوشی نہیں بلکہ دنیا کی نجات اور خوشحالی میں ہماری خوشی ہے۔پس تقویٰ اور خدا ترسی پر زور دو۔دشمنوں تک سے ہمدردی کرو۔بد دعائیں کرنے والوں کو دعائیں دو اور بدخواہی کرنے والوں کی خیر خواہی کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے جو آج تمہارا دشمن ہے وہ کل تمہارے صبر اور حسن سلوک اور نیکی کے نتیجہ میں تمہارا گہرا دوست بن جائے گا۔پس سکھوں اور ہندوؤں سے اچھے تعلقات رکھو۔سکھوں کا تو اس لحاظ سے بھی ہمارے ساتھ تعلق ہے کہ جس طرح ہم تو حید کے قائل ہیں اُسی طرح وہ بھی تو حید کے قائل ہیں۔پس تمام غیر مسلم شرفاء سے برادرانہ تعلقات مضبوط کرو اور انہیں اسلام اور احمدیت کی خوبیوں سے روشناس کرتے رہو۔اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں بھی کرو کہ وہ ہماری مدد کرے اور آسمان سے اپنی رحمت کے فرشتے ہماری تائید کے لئے نازل کرے۔ہم عاجز اور بیکس ہیں۔جو کچھ ہوگا اُسی کی تائید اور نصرت سے ہو گا۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالی اسلام اور احمدیت کو پھیلائے۔دعائیں کرو کہ وہ ہمارے حقیر کاموں میں ایسی برکت پیدا فرمائے کہ ان کے نتائج دنیا کے لئے حیران کن ثابت ہوں اور ساتھ ہی کوشش اور جدو جہد سے کام لو۔اور تمام دنیا کو ایک مرکز پر جمع کرنے کی کوشش کرو اور اسلام اور احمدیت کے پھیلانے کا پروگرام ہمیشہ وسیع سے وسیع تر کرتے چلے جاؤ۔یہ امر یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے مامور کے ذریعہ دنیا میں اُسی وقت اپنی آواز بلند کیا