انوارالعلوم (جلد 26) — Page 557
انوار العلوم جلد 26 557 جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتا بے شک لوگ ہمیں پیغامِ حق پہنچانے کی وجہ سے تنگ کر سکتے ہیں، ہمیں گالیاں دے سکتے ہیں، ہمیں اپنے مظالم کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن وہ ہمارے سلسلہ کو نہیں مٹا سکتے کیونکہ خدا اس کی دائمی زندگی کا عرش سے فیصلہ کر چکا ہے۔اور جو چیز خدا نے ہمیں دے دی اُسے کوئی انسان ہم سے چھینے کی طاقت نہیں رکھتا۔پس احمدیت کو پھیلانے کی جد و جہد جاری رکھو اور اپنی نسلوں در نسلوں کو وصیت کرتے چلے جاؤ کہ انہوں نے احمدیت کو ساری دنیا میں پھیلانا ہے۔بے شک یہ بہت بڑا کام ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس وقت ہماری جماعت کے ہاتھوں سے یہ کام لینا چاہتا ہے۔پس مبارک ہے وہ جس نے یہ کام سرانجام دیا اور افسوس اُس پر جو اس کام کے لئے آگے نہ بڑھا اور اس نے یہ قیمتی موقع ضائع کر دیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کو اس بابرکت اجتماع سے ہر رنگ میں فائدہ اٹھانے اور اپنے اندر ایک نیک اور پاک تغیر پیدا کرنے کی توفیق بخشے تا کہ اسلام کی اشاعت کا کام جو صرف ہماری زندگیوں تک محدود نہیں بلکہ قیامت تک آنے والی نسلوں تک ممتد ہے وہ پوری شان کے ساتھ سرانجام پائے اور ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے وارث ہوں۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَلَمِيْنَ 1 تفسیر رازی جلد 29 صفحہ 307 مطبوعہ طہران 1328ھ خاکسار مرز امحمود احمد خلیفة المسیح الثانی "25-12-1962 (الفضل یکم جنوری 1963 ء) 2: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 127 ،128 مطبوعہ مصر 1935ء 3 : تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66