انوارالعلوم (جلد 26) — Page 487
انوار العلوم جلد 26 487 افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء ان کے خلیفہ مسیح ناصرٹی کے نام لیواؤں سے ہزاروں گنا بڑھ جائیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے اور سستیوں اور غفلتوں سے بچائے اور سچا مسلمان اور سچا احمدی بنائے۔اور قیامت تک آپ لوگوں کو عزت بخشے اور قیامت تک احمدیت چلتی چلی جائے۔اور اگر آپ لوگ اپنے ایمانوں پر قائم رہیں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوتے رہیں گے تو یقیناً خدا تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا۔اور قیامت تک خدا تعالیٰ آپ کو اونچا رکھے گا۔کیونکہ گو خاتم النبیین کے معنے ہم نبیوں کی مہر کے کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ قیامت تک صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی زمانہ ہے۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى أَشْرَارِ النَّاسِ 6 یعنی قیامت بُرے لوگوں پر آئے گی۔مگر میں یہ نہیں چاہتا کہ آپ اشرار الناس بنیں بلکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ ہمیشہ اختیار نام کے مستحق رہیں۔اور اگر آپ لوگ تو بہ واستغفار میں مشغول رہیں تو جس خدا نے اپنے رسول کو یہ خبر دی تھی وہ اسے اشرار کی بجائے اختیار میں بھی بدل سکتا ہے۔اور ہوسکتا ہے کہ قیامت تک آپ لوگوں کے ذریعہ سے نیکی کا سلسلہ قائم رہے اور قیامت اشرار پر نہیں بلکہ اخیار پر آئے۔آخر آپ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اور اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے متعلق قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ 7 پس اس آیت کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اشرار الناس نہیں ہوگی بلکہ وہ قیامت تک اخيَارُ النَّاسِ ہی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فرماتے ہیں: ہم ہوئے خیر اُئم تجھ سے ہی اے خیر رُسُل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے 8 مگر اس غرض کے لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ اپنی طاقتوں کو لوگوں کے فائدہ کے کے لئے ہے کہ آپ لوگ اپنی کو فائدہ لئے استعمال کریں اور اپنی شان نہ بڑھا ئیں بلکہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں۔کیونکہ أُخْرِجَتْ لِلنَّاس کے معنے یہ ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تمام انسانوں کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے اور اگر تم سارے انسانوں کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے تو کم سے کم