انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 426

انوار العلوم جلد 26 426 سیر روحانی (12) ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان میں حضرت کرشن اور رام چندر جی کو نبیوں کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے اور ان کا نام اوتار رکھا جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ گانَ فِى الْهِنْدِ نَبِيًّا اَسْوَدُ اللَّوُن اِسْمُهُ كَا هِناً یعنی ہندوستان میں ایک سیاہ فام نبی گزرے ہیں جن کا نام کن بیا یعنی کرشن تھا۔اب دیکھو کہ ہندو کہتے ہیں کہ مسلمان ہمارے دشمن ہیں لیکن قرآن کہتا ہے وَ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ - ہندوستان میں بھی ہمارے بعض بزرگ بندے گزرے ہیں۔اور جب ہندوستان میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بھائی گزرا ہے تو اُس کی اولاد کے ہم دشمن کیسے ہو سکتے ہیں۔مسلمان ہرگز ہندوؤں کے دشمن نہیں کیونکہ ہند و حضرت کرشن اور رام چندر جی کی اولاد ہیں۔یا کم سے کم اُن کی اُمت ہیں اور اُن کے ماننے والے ہیں اور ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ تمام انبیاء آپس میں بھائی بھائی ہوتے ہیں۔19 پس کرشن اور رام چندر جی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھتیجوں کے ہم دشمن کیسے ہو سکتے ہیں۔جو لوگ ہمارے آقا کے بھیجے ہوں گے نہ ہمارا آقا اُن کا دشمن ہوگا اور نہ ہم اُن کے دشمن ہوں گے۔یہ محض غلط فہمی اور ضد ہے ورنہ مسلمان جو قرآن کریم کو سمجھتا ہے وہ نہ کسی ہندو کا دشمن ہو سکتا۔اور نہ اس کی عداوت اس کے اندر پیدا ہوسکتی ہے۔دتی کے ایک بزرگ کا کشف پرانے زمانہ میں وتی کے ایک بزرگ گزرے ہیں اُن کے ایک مُرید نے ایک دفعہ کہا کہ w ہے ہمارا یہ خیال غلط ہے کہ کرشن جی اور رام چندر جی ہندوستان کے نبی تھے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آگ جل رہی ہے اور کرشن جی تو اُس کے اندر جل رہے ہیں اور رام چندر جی اُس کے کنارے کھڑے ہیں۔وہ بزرگ کہنے لگے تم نے اس خواب کی تعبیر غلط سمجھی ہے۔آگ کے معنے محبت الہی کی آگ کے ہیں اور اس خواب میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ حضرت کرشن خدا تعالیٰ کی محبت میں بہت بڑھے ہوئے تھے اور رام چندر جی اُن سے کم درجہ رکھتے تھے۔اب دیکھو پرانے زمانہ کے