انوارالعلوم (جلد 25) — Page 68
انوار العلوم جلد 25 68 سیر روحانی (8) مُبَارَ گا ہم نے کہا اس گھر کو ہمیشہ برکت دی جائے گی۔وَ هُدًى لِلْعَلَمِینَ اور یہ گھر ہمیشہ ہی دنیا کے لئے دین اور تقویٰ اور طہارت میں راہنمائی کا موجب رہیگا۔یہ دو جاگیریں ہو گئیں۔فِیهِ ایت بینت تیسری جاگیر یہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے نشاناتِ الہیہ ظاہر ہوتے رہیں گے۔مَقَامُ ابرھیم چوتھی جاگیر یہ ہے کہ جو لوگ اس جگہ آئیں گے وہ ابراہیمی درجے پاتے رہیں گے۔وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا اور پانچویں جاگیر یہ ہو گی کہ اُس کے اندر امن لکھ دیا جائے گا یعنی جو شخص اس جاگیر میں آئے گا اُس کو امن مل جائیگا۔وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِج البیت چھٹی جاگیر یہ ہوگی کہ لوگوں کے دلوں میں ہم تحریک کرتے رہیں گے کہ وہ اس کا ادب کریں اور آکر اس کی زیارت کرتے رہیں۔وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ العلمينَ اور ساتویں جاگیر یہ ہو گی کہ جو شخص اس سے منہ موڑے گا ہم اس سے تعلق نہیں رکھیں گے۔دیکھو! یہ سات جاگیریں ملتی ہیں کہ :- (1) اس مقام کو ہمیشہ کے لئے برکت والا بنایا جاتا ہے۔(2) یہ مقام دین اور تقویٰ میں لوگوں کی راہنمائی کا موجب ہو گا۔(3) اس مقام سے نشانات الہیہ ظاہر ہوتے رہیں گے۔(4) جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے وہ ابراہیمی در جے حاصل کریں گے۔(5) جو شخص اس کے اندر داخل ہو گا اُسے امن حاصل ہو جائے گا۔(6) اور پھر یہ کہ اس کی طرف لوگوں کو ڈور ڈور سے کھینچ کر لایا جائے گا تا کہ وہ اس کی زیارت کریں۔(7) اور جو اس سے منہ موڑے گا خدا تعالیٰ اُس سے منہ موڑلے گا۔یعنی اس کے مخالف بھی ہمیشہ رہیں گے لیکن اُن کا تعلق اللہ تعالیٰ سے نہیں ہو گا۔ہر زمانہ میں یہ مقدس جاگیر اب دیکھو کس طرح ہر زمانہ میں یہ نشان پورا ہو تا رہا۔دنیا کی جاگیروں کے لینے دشمن کے حملہ سے محفوظ رہی والے تو بڑے بڑے جتھے رکھتے تھے مگر پھر۔