انوارالعلوم (جلد 25) — Page 377
انوار العلوم جلد 25 377 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات نہ آئیں جن کا نام اخبار میں چھپ چکا ہے۔خان بہادر صاحب نے یقین دلایا کہ ایسا نہیں ہو گا اور چودھری عبد اللطیف نے بھی یقین دلایا کہ میں ذمہ لیتا ہوں کہ وہ آئندہ اس جگہ پر نہیں آئیں گے۔اور میں نے اس کو کہہ دیا کہ جماعت لاہور اس کی نگرانی کرے گی اور اگر پھر اس نے ان لوگوں سے تعلق رکھا یا اپنے مکان پر آنے دیا جو در حقیقت خان بہادر چودھری نعمت خان صاحب کا مکان ہے تو پھر اس کی معافی کو منسوخ کر دیا جائے گا۔اُس نے اسے تسلیم کیا۔میں نے یہ بھی کہہ دیا کہ جماعت لاہور کا ریزولیوشن اس کے متعلق اُسی طرح قائم رہے گا جیسا کہ فیض الرحمن صاحب فیضی کے متعلق ہے۔ان سب باتوں کے بعد اُس نے مجھے یقین دلایا کہ آئندہ وہ نیک چلنی اور صحیح طریقہ اختیار کرے گا۔نہ سلسلہ کے دشمنوں سے کسی قسم کے تعلقات رکھے گا اور نہ اپنے مکان پر جو کہ در حقیقت اُن کے والد کا مکان ہے اُن کو آنے دے گا۔اس لئے یہ بات الفضل میں شائع کی جاتی ہے کہ میں نے چودھری عبد اللطیف صاحب کو مندرجہ بالا شرائط کے ساتھ معاف کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو اپنی توبہ پر قائم رہنے کی توفیق دے کہ اس کے والد نہایت مخلص ہیں اور نہایت تندہی سے سلسلہ کے کاموں میں اپنی پینشن سے پہلے بھی اور بعد میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی آنکھیں اپنی اولاد کی طرف سے ٹھنڈی کرے اور اولاد کو مخلص احمدی بننے کی توفیق دے۔خاکسار مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی) "20-11-1956 (الفضل 22 نومبر 1956ء) (32) مولوی مصباح الدین صاحب کے متعلق معافی کا اعلان وو مولوی مصباح الدین صاحب سابق مبلغ انگلینڈ سے چند سال ہوئے ایک غلطی ہوئی تھی اور انہوں نے ایک خط میں چند نا مناسب الفاظ لکھ دیئے تھے۔لیکن چونکہ