انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 378

انوار العلوم جلد 25 378 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات اللہ تعالیٰ سب گناہوں کو معاف کرتا ہے اور اب وہ اپنی غلطی پر پشیمانی ظاہر کرتے ہیں اس لئے میں نے ان کو معاف کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے اور ان کی اولادوں کے ایمانوں کو مضبوط کرے۔چونکہ نظام سلسلہ کے خلاف موجودہ شرارت میں وہ شامل نہیں، گو ایک دفعہ جھوٹے طور پر ایک معاند اخبار نے ان کا نام لکھ دیا تھا اس لئے میں کوئی وجہ نہیں دیکھتا کہ ان کو معاف نہ کر دوں۔آئندہ کا معاملہ خدا تعالیٰ کے سپرد ہے۔ان کا ایک بیٹا سخت بیمار ہے اور موجودہ فتنہ کے موقع پر اس نے ایک دفعہ بہت مومنانہ غیرت کا اظہار کیا تھا۔دوست اس کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے شفا مرزا محمود احمد 66 "22-11-1956 (الفضل 24 نومبر 1956ء) (33) مولوی عبد المنان کے متعلق اخراج از جماعت احمدیہ کا اعلان مولوی عبد المنان جب امریکہ میں تھے تو اُن کے بعض ساتھیوں نے یہ کہا تھا کہ خلیفہ ثانی کی وفات کے بعد وہ خلیفہ ہوں گے۔اور پھر ”پیغام صلح“ نے ان کی اور ان کے ساتھیوں کی تائید شروع کر دی تھی۔جس سے پتا لگتا تھا کہ پیغامیوں کے ساتھ ان کی پارٹی کا جوڑ ہے۔اور ”پیغام صلح“ نے یہ پروپیگینڈا شروع کر دیا تھا کہ گویا میں نے نَعُوذُ بِاللهِ حضرت خلیفہ اول کی ہتک کی ہے۔میں نے مولوی عبد المنان کے متعلق کوئی قدم اس لئے نہ اٹھایا کہ وہ باہر ہیں۔جب وہ واپس آئیں اور ان کو ان باتوں کی تردید کا موقع ملے۔تو پھر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔چنانچہ جب وہ واپس آئے تو انہوں نے ایک مبہم سا معافی نامہ لکھ کر بھجوادیا۔میں نے وہ میاں بشیر احمد صاحب کو دیا کہ وہ اس پر جرح کریں۔مگر میاں بشیر احمد صاحب کے خطوں کے جواب سے انہوں نے گریز کرنا شروع کیا۔اس کے بعد ایک مضمون جو ظاہر معافی نامہ تھا لیکن اس میں ”پیغام صلح“ کے اس الزام کی کوئی تردید نہیں تھی کہ خلیفہ ثانی یا جماعت احمدیہ نے حضرت خلیفہ اول کی