انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 357 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 357

انوار العلوم جلد 25 357 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات اس فتنے میں بہت سی پرانی رؤیا نکلیں جو آب شائع کی جائیں گی جن میں تفصیل کے ساتھ موجودہ فتنہ کو بیان کیا گیا ہے۔ممکن ہے درمیانی عرصہ کی خواہیں بھی شائع ہو جاتیں تو اور کئی رؤیا جماعت کے جماعت کے ایمان کے بڑھانے کا موجب ثابت ہو تیں۔پس میں نے مناسب سمجھا کہ مامور کی نقل کے طور پر نہیں بلکہ جماعت کے ایمان کو زیادہ کرنے اور ان میں بھی تعلق باللہ پیدا کرنے کی خواہش کی غرض سے بعض اہم خواہیں یا کشوف شائع ہوتے رہنے چاہئیں۔دوسرے دوستوں کو بھی چاہیئے کہ اگر اللہ تعالیٰ ان کو خواب دکھائے یا الہام سے نوازے تو وہ بھی اطلاع دیتے رہا کریں تا کہ جن کو خواب یا الہام نہیں وتے وہ بھی دعاؤں اور درود کے ذریعہ سے اس انعام کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔جن خوابوں کو میں تعبیر کے لحاظ سے اہم سمجھوں گا الفضل میں شائع کرنے کے لئے دے دوں گا۔مگر دوستوں کو اصرار نہیں ہونا چاہیئے کہ اُن کی خواب ضرور شائع ہو۔کیونکہ خواب اور الہام کے ضرور شائع کرنے کا حکم صرف مامور کو ہو تا ہے بلکہ مامور کو بھی بعض خوابوں اور الہاموں کے شائع کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔وہ وحی جس کو ہر صورت میں شائع کرنے کا حکم ہوتا ہے وحی متلو ہوتی ہے اور ایسی وحی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئی۔اب ہمارے ایمان اور علم کے مطابق قیامت تک کسی انسان پر ایسی وحی نازل نہیں ہو گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی کسی نبی پر ایسی وحی نازل نہیں ہوئی اور اسی وجہ سے آپ سے پہلے نبیوں کی وحی کے محفوظ رکھنے کا خدا تعالیٰ نے وعدہ نہیں کیا۔یہ کمال صرف قرآن کو حاصل ہے اور اسی کو قیامت تک حاصل رہے گا۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "3-9-41956 (الفضل 5 ستمبر 1956ء)