انوارالعلوم (جلد 25) — Page 9
انوار العلوم جلد 25 9 wwwwww سیر روحانی (8) ہیں کہ جماعت پاکستان کو "بدر" کے لئے توجہ دلائی جائے۔حالانکہ یہاں کے لئے " لفضل" ہے۔ہندوستان کے احمدیوں کے لئے "بدر " ہے۔اگر پاکستان کے احمدیوں کے خریدنے سے "بدر" نے چلنا ہے تو "بدر" نے کوئی انقلاب ہندوستان میں پیدا نہیں کرنا۔وہ تبھی کوئی انقلاب مسلمانوں کے دلوں میں پیدا کرے گا جب ہندوستان کے مسلمانوں تک اسے پہنچایا جائے۔انقلاب سے میری مراد کوئی سیاسی انقلاب نہیں کیونکہ وہ ہمارا کام نہیں۔انقلاب سے مراد ہے روحانی انقلاب، مذہبی انقلاب۔تو میں ان کی اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں کہ میں پاکستان کے احمدیوں کو کہوں کہ تم ضرور "بدر" کو خرید و اور پھیلاؤ۔اگر پاکستان کے لوگوں کے خریدنے پر بدر آ گیا تو پھر بدر کا بند ہونا ایسا معیوب نہیں سمجھا جائے گا۔ہندوستان میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزار ہا احمدی ہے۔میرے خیال میں اب بھی بیس پچیس ہزار تو ہو گا ان کو کوشش کرنی چاہیے کہ ہندوستان کے لوگوں میں اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مقبول بنائیں اور پھر دوسرے لوگوں میں بھی مقبول بنائیں۔اگر وہ اچھے اچھے مضمون لکھیں اور ایسے لکھیں جن۔مسلمانوں میں بیداری پیدا ہو، ان میں مذہبی رجحان پیدا ہو، نیکی پیدا ہو تو دوسرے مسلمان بھی اسے خریدیں گے۔بلکہ میں نے تو دیکھا ہے کہ ہندوؤں میں بھی یہ شوق پایا جاتا ہے اور ہندو بھی خریدتے ہیں۔دلوں میں تحریک جس وقت پیدا ہوتی ہے لوگ خرید نے لگ جاتے ہیں۔الفضل جب میں نے جاری کیا تھا اُس وقت یہ پہلے ہفت روزہ تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اسے اس طرح چلانے کی توفیق دی کہ باوجود اس کے کہ ہماری سخت مخالفت تھی اور لوگ کہتے تھے یہ نہیں چلے گا۔ابھی پانچ سات ہفتے ہی گزرے تھے کہ مجھے سندھ سے ایک غیر احمدی کی چٹھی آئی۔کسی نے اُسے مل کر تحریک کی کہ تم خریدار ہو جاؤ اور وہ خریدار ہو گیا۔کسی وقت ڈاک میں اُس کا اخبار لیٹ ہو گیا تو اس کی مجھے چٹھی آئی کہ میں نوجوان آدمی ہوں، میں نے " الفضل" خرید نا شروع کیا ہے اور مجھے جو اس سے محبت اور پیار ہے اس کا اندازہ آپ اس سے کر سکتے ہیں کہ تین ہفتے ہوئے میری شادی ہوئی ہے اور مجھے اپنی بیوی بہت پیاری ہے۔مگر اس دفعہ اخبار نہیں پہنچا اور میں یہ سوچتا رہا ہوں کہ سے